☽ 4 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ زَكَاةِ الْحُلِيِّ
سنن الدارقطني
الكتب← سنن الدارقطني← كِتَابُ زَكَاةِ← بَابُ زَكَاةِ الْحُلِيِّ
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 7
حديث رقم: 1928 سنن الدارقطني
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ أَبُو نَشِيطٍ ، عَمْرُو بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ طَارِقٍ ، يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ ، مُحَمَّدَ بْنَ عَطَاءٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادِ بْنِ الْهَادِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ أَبُو نَشِيطٍ ، ثنا عَمْرُو بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ طَارِقٍ ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ ، أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ عَطَاءٍ أَخْبَرَهُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادِ بْنِ الْهَادِ ، أَنَّهُ قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَأَى فِي يَدَيَّ فَتَخَاتٍ مِنْ وَرِقٍ، فَقَالَ:" مَا هَذَا يَا عَائِشَةُ؟"، فَقُلْتُ: صَنَعْتُهُنَّ أَتَزَيَّنُ لَكَ فِيهِنَّ يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" أَتُؤَدِّينَ زَكَاتَهُنَّ؟"، فَقُلْتُ: لا أَوْ مَا شَاءَ اللَّهُ مِنْ ذَلِكَ، قَالَ: " هُنَّ حَسْبُكِ مِنَ النَّارِ" . مُحَمَّدُ بْنُ عَطَاءٍ هَذَا مَجْهُولٌ.
الترجمة: محمد محی الدین .
عبداللہ بن شداد بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے فرمایا: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میرے پاس تشریف لائے، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے میرے ہاتھ میں چاندی کے کنگن دیکھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”اے عائشہ! یہ کہاں سے آئے ہیں؟“ میں نے عرض کی: ”انہیں میں نے بنایا ہے، تاکہ انہیں پہن کر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے آؤں، یا رسول اللہ!“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا تم نے ان کی زکوٰۃ ادا کی ہے؟“ میں نے عرض کیا: ”نہیں! (یا جو بھی اللہ نے چاہا)۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تمہارے جہنم (میں عذاب ہونے) کے لیے کافی ہیں۔“ محمد بن عطاء نامی راوی مجہول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 1951]
حديث رقم: 1929 سنن الدارقطني
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، يَعْقُوبُ بْنُ يُوسُفَ بْنِ زِيَادٍ ، نَصْرُ بْنُ مُزَاحِمٍ ، أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ بْنِ مَسْعَدَةَ الْفَزَارِيُّ ، أُسَيْدُ بْنُ عَاصِمٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، النُّعْمَانُ بْنُ عَبْدِ السَّلامِ ، أَبِي بَكْرٍ ، شُعَيْبُ بْنُ الْحَبْحَابِ ، الشَّعْبِيِّ ، فَاطِمَةَ بِنْتَ قَيْسٍ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ يُوسُفَ بْنِ زِيَادٍ ، ثنا نَصْرُ بْنُ مُزَاحِمٍ ، ثنا أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِيُّ ، ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ بْنِ مَسْعَدَةَ الْفَزَارِيُّ ، ثنا أُسَيْدُ بْنُ عَاصِمٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، ثنا النُّعْمَانُ بْنُ عَبْدِ السَّلامِ ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ ، ثنا شُعَيْبُ بْنُ الْحَبْحَابِ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُ فَاطِمَةَ بِنْتَ قَيْسٍ ، تَقُولُ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِطَوْقٍ فِيهِ سَبْعُونَ مِثْقَالا مِنْ ذَهَبٍ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، خُذْ مِنْهُ الْفَرِيضَةَ" فَأَخَذَ مِنْهُ مِثْقَالا وَثَلاثَةَ أَرْبَاعِ مِثْقَالٍ" . أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِيُّ مَتْرُوكٌ، وَلَمْ يَأْتِ بِهِ غَيْرُهُ.
الترجمة: محمد محی الدین .
امام شعبی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں ایک زنجیر لے کر آئی، جس میں ستر مثقال سونا تھا، میں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! آپ اس میں سے زکوٰۃ وصول کر لیں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس میں سے ایک مثقال اور تین چوتھائی مثقال وصول کر لیا۔ اس روایت کا ایک راوی ابوبکر ہذلی متروک ہے اور اس روایت کو اس کے علاوہ اور کسی نے نقل نہیں کیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 1952]
حديث رقم: 1930 سنن الدارقطني
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، يَعْقُوبُ بْنُ يُوسُفَ بْنِ زِيَادٍ ، نَصْرُ بْنُ مُزَاحِمٍ ، أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِيُّ ، شُعَيْبِ بْنِ الْحَبْحَابِ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ يُوسُفَ بْنِ زِيَادٍ ، ثنا نَصْرُ بْنُ مُزَاحِمٍ ، ثنا أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِيُّ ، عَنْ شُعَيْبِ بْنِ الْحَبْحَابِ بِهَذَا مِثْلَهُ، وَزَادَ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" فِي الْمَالِ حَقٌّ سِوَى الزَّكَاةِ، قَالَ: نَعَمْ"، ثُمَّ قَرَأَ وَآتَى الْمَالَ عَلَى حُبِّهِ.
الترجمة: محمد محی الدین .
یہ روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ زائد ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا مال میں زکوٰۃ کے علاوہ بھی کوئی حق ہوتا ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہاں!“ پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی: ”اور وہ اپنی ہی پسند کے ساتھ اپنا مال دیتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 1953]
حديث رقم: 1931 سنن الدارقطني
عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ الْخُتُلِّيُّ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ غَالِبٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، أبِي ، صَالِحِ بْنِ عَمْرٍو ، أَبِي حَمْزَةَ مَيْمُونٍ ، الشَّعْبِيِّ ، فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ الْخُتُلِّيُّ ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ غَالِبٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، ثنا أبِي ، عَنْ صَالِحِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ مَيْمُونٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" فِي الْحُلِيِّ زَكَاةٌ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”زیورات میں زکوٰۃ ہوتی ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 1954]
حديث رقم: 1932 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، الْحُسَيْنُ الْمُعَلِّمُ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ، أنا الْحُسَيْنُ الْمُعَلِّمُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" لا بَأْسَ بِلُبْسِ الْحُلِيِّ إِذَا أُعْطِيَ زَكَاتُهُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ”زیورات پہننے میں کوئی حرج نہیں ہے، جب ان کی زکوٰۃ ادا کر دی جائے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 1956]
حديث رقم: 1933 سنن الدارقطني
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُقَاتِلٍ الرَّازِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ الأَزْهَرِ ، قَبِيصَةُ ، سُفْيَانَ ، حَمَّادٍ ، إِبْرَاهِيمَ ، عَلْقَمَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، نا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُقَاتِلٍ الرَّازِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الأَزْهَرِ ، ثنا قَبِيصَةُ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ امْرَأَةً أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ:" إِنَّ لِي حُلِيًّا، وَإِنَّ زَوْجِي خَفِيفُ ذَاتِ الْيَدِ، وَأَنَّ لِي بَنِي أَخٍ، أَفَيُجْزِي عَنِّي أَنْ أَجْعَلَ زَكَاةَ الْحُلِيِّ فِيهِمْ؟ قَالَ: نَعَمْ" . هَذَا وَهْمٌ، وَالصَّوَابُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ هَذَا مُرْسَلٌ مَوْقُوفٌ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک خاتون نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، اس نے عرض کی: ”میرے پاس کچھ زیورات ہیں اور میرے شوہر غریب آدمی ہیں، میرے کچھ بھتیجے بھی ہیں، تو کیا میرے لیے یہ بات جائز ہو گی کہ میں ان زیورات کی زکوٰۃ ان لوگوں پر خرچ کر دوں؟“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جی ہاں!“ یہ روایت وہم ہے، درست یہ ہے: یہ روایت ابراہیم کے حوالے سے، سیدنا عبداللہ سے مرسل اور موقوف روایت پر منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 1958]
حديث رقم: 1934 سنن الدارقطني
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا الْفِرْيَابِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، أَنَّ امْرَأَةَ ابْنِ مَسْعُودٍ سَأَلَتْ عَنْ حُلِيٍّ لَهَا، قَالَ:" إِذَا بَلَغَ مِائَتَيْنِ فَفِيهِ الزَّكَاةُ"، قَالَتْ:" إِنَّ فِي حِجْرِي بَنِي أَخٍ لِي أَفَأَضَعُهُ فِيهِمْ؟ قَالَ: نَعَمْ" . مَوْقُوفٌ.
الترجمة: محمد محی الدین .
علقمہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی اہلیہ نے ان سے اپنے زیورات کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے فرمایا: ”جب وہ دو سو (درہم جتنے قیمتی) ہوں، تو ان میں زکوٰۃ کی ادائیگی لازم ہو گی۔“ اس خاتون نے کہا: ”میرے بھتیجے میرے زیر پرورش ہیں، کیا میں اسے ان پر خرچ کر دوں؟“ تو سیدنا عبداللہ نے جواب دیا: ”جی ہاں!“ یہ روایت ’موقوف‘ ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 1959]