☽ 30 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابٌ: لَيْسَ فِي الْخَضْرَاوَاتِ صَدَقَةٌ
Sunan Daraqutni
Books← Sunan Daraqutni← زکوۃ کا بیان← بَابٌ: لَيْسَ فِي الْخَضْرَاوَاتِ صَدَقَةٌ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 31
Page 1 of 2
Hadith No.: 1884 Sunan Daraqutni
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دَرَسْتَوَيْهِ النَّحْوِيُّ ، يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ ، أَحْمَدُ بْنُ الْحَارِثِ الْبَصْرِيُّ ، الصَّقْرُ بْنُ حَبِيبٍ ، أَبَا رَجَاءٍ الْعُطَارِدِيَّ ، ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دَرَسْتَوَيْهِ النَّحْوِيُّ ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَارِثِ الْبَصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا الصَّقْرُ بْنُ حَبِيبٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا رَجَاءٍ الْعُطَارِدِيَّ ، يُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَيْسَ فِي الْخَضْرَاوَاتِ صَدَقَةٌ، وَلا فِي الْعَرَايَا صَدَقَةٌ، وَلا فِي أَقَلَّ مِنْ خَمْسَةِ أَوْسُقٍ صَدَقَةٌ، وَلا فِي الْعَوَامِلِ صَدَقَةٌ، وَلا فِي الْجَبْهَةِ صَدَقَةٌ" . قَالَ الصَّقْرُ: الْجَبْهَةُ: الْخَيْلُ وَالْبِغَالُ وَالْعَبِيدُ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”سبزیوں میں زکوٰۃ لازم نہیں ہو گی، ’عرایا‘ میں زکوٰۃ لازم نہیں ہو گی، پانچ وسق سے کم (اناج) میں زکوٰۃ لازم نہیں ہو گی، عوامل میں زکوٰۃ لازم نہیں ہو گی اور پیشانی میں زکوٰۃ لازم نہیں ہو گی۔“ صقر بن حبیب نامی راوی بیان کرتے ہیں: پیشانی سے مراد گھوڑا، خچر اور غلام ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 1907]
Hadith No.: 1885 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ وَهْبٍ الْبُنْدَارُ ، مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ ، مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْمُحَارِبِيُّ ، صَالِحُ بْنُ مُوسَى ، مَنْصُورٍ ، إِبْرَاهِيمَ ، الأَسْوَدِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ وَهْبٍ الْبُنْدَارُ ، نا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْمُحَارِبِيُّ ، ثنا صَالِحُ بْنُ مُوسَى ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ فِيمَا أَنْبَتَتِ الأَرْضُ مِنَ الْخَضِرِ زَكَاةٌ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”زمین سے جو سبزیاں اگتی ہیں، ان میں زکوٰۃ لازم نہیں ہوتی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 1908]
Hadith No.: 1886 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ ، عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ سَعِيدٍ ، حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي يَحْيَى ، أَبِي كَثِيرٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَحْشٍ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنِي حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي يَحْيَى ، عَنْ أَبِي كَثِيرٍ مَوْلَى بَنِي جَحْشٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَحْشٍ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ أَمَرَ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ حِينَ بَعَثَهُ إِلَى الْيَمَنِ:" أَنْ يَأْخُذَ مِنْ كُلِّ أَرْبَعِينَ دِينَارًا دِينَارًا، وَمِنْ كُلِّ مِائَتَيْ دِرْهَمٍ خَمْسَةَ دَرَاهِمَ، وَلَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسَةِ أَوْسُقٍ صَدَقَةٌ، وَلا فِيمَا دُونَ خَمْسِ ذَوْدٍ صَدَقَةٌ، وَلَيْسَ فِي الْخَضْرَاوَاتِ صَدَقَةٌ" .
Translation: محمد محی الدین .
محمد بن عبداللہ رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو جب یمن بھیجا تھا، تو انہیں یہ ہدایت دی تھی کہ وہ ہر چالیس دینار میں سے ایک دینار وصول کریں، ہر دو سو درہم میں سے پانچ درہم وصول کریں اور پانچ وسق سے کم میں زکوٰۃ لازم نہیں ہو گی، پانچ اونٹوں سے کم میں زکوٰۃ لازم نہیں ہو گی اور سبزیوں میں زکوٰۃ لازم نہیں ہو گی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 1909]
Hadith No.: 1887 Sunan Daraqutni
أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْحَضْرَمِيُّ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو ، الْحَارِثِ بْنِ نَبْهَانٍ ، عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْحَضْرَمِيُّ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ نَبْهَانٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ أَبِيهِ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَيْسَ فِي الْخَضْرَاوَاتِ زَكَاةٌ" .
Translation: محمد محی الدین .
موسیٰ بن طلحہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”سبزیوں میں زکوٰۃ لازم نہیں ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 1910]
Hadith No.: 1888 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْجَرَّاحِ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ الدَّوْرَقِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ ، الأَعْمَشِ ، مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْجَرَّاحِ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ الدَّوْرَقِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ أَبِيهِ أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَيْسَ فِي الْخَضْرَاوَاتِ صَدَقَةٌ" .
Translation: محمد محی الدین .
موسیٰ بن طلحہ اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”سبزیوں میں زکوٰۃ لازم نہیں ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 1911]
Hadith No.: 1889 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي الثَّلْجِ ، نَصْرُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ السِّنْجَارِيُّ ، مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ السِّنْجَارِيُّ ، جَرِيرٌ ، عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ ، أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي الثَّلْجِ ، ثنا نَصْرُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ السِّنْجَارِيُّ ، ثنا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ السِّنْجَارِيُّ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ فِي الْخَضْرَاوَاتِ صَدَقَةٌ" . مَرْوَانُ السِّنْجَارِيُّ ضَعِيفٌ.
Translation: محمد محی الدین .
موسیٰ بن طلحہ، سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”سبزیوں میں زکوٰۃ لازم نہیں ہو گی۔“ اس روایت کا راوی مروان سنجاری ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 1912]
Hadith No.: 1890 Sunan Daraqutni
عَلِيِّ بْنِ إِسْحَاقَ الْمَادَرَانِيُّ ، الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبَانَ ، مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، الْحَكَمِ ، مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ ، عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ
قُرِئَ عَلَى عَلِيِّ بْنِ إِسْحَاقَ الْمَادَرَانِيُّ بِالْبَصْرَةِ وَأَنَا أَسْمَعُ، حَدَّثَكُمُ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، قَالَ:" إِنَّمَا سَنَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الزَّكَاةَ فِي هَذِهِ الأَرْبَعَةِ: الْحِنْطَةِ، وَالشَّعِيرِ، وَالزَّبِيبِ، وَالتَّمْرِ" .
Translation: محمد محی الدین .
موسیٰ بن طلحہ، سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: انہوں نے یہ بات بیان کی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان چار چیزوں میں زکوٰۃ کی ادائیگی کو مقرر کیا ہے: گندم، جو، کشمش اور کھجور۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 1913]
Hadith No.: 1891 Sunan Daraqutni
عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، سُفْيَانُ ، عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ ، مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ ، مُعَاذٍ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، ثنا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ ، عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ ، قَالَ: عِنْدَنَا كِتَابُ مُعَاذٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَنَّهُ إِنَّمَا أَخَذَ الصَّدَقَةَ مِنَ الْحِنْطَةِ، وَالشَّعِيرِ، وَالزَّبِيبِ، وَالتَّمْرِ" .
Translation: محمد محی الدین .
موسیٰ بن طلحہ بیان کرتے ہیں: ہمارے پاس سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کا مکتوب موجود ہے، جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حوالے سے یہ بات تحریر ہے: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے گندم، جو، کشمش اور کھجور میں زکوٰۃ وصول کی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 1914]
Hadith No.: 1892 Sunan Daraqutni
عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الأَزْرَقِ ، مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ النَّفَّاحِ الْبَاهِلِيُّ ، يَحْيَى بْنُ الْمُغِيرَةِ ، ابْنُ نَافِعٍ ، إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى بْنِ طَلْحَةَ ، مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ ، مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الأَزْرَقِ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ النَّفَّاحِ الْبَاهِلِيُّ ، ثنا يَحْيَى بْنُ الْمُغِيرَةِ ، ثنا ابْنُ نَافِعٍ ، حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ عَمِّهِ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" فِيمَا سَقَتِ السَّمَاءُ، وَالْبَعْلُ وَالسَّيْلُ الْعُشْرُ، وَفِيمَا سُقِيَ بِالنَّضْحِ نِصْفُ الْعُشْرِ، يَكُونُ ذَلِكَ فِي التَّمْرِ وَالْحِنْطَةِ وَالْحُبُوبِ" . فَأَمَّا الْقِثَّاءُ، وَالْبِطِّيخُ، وَالرُّمَّانُ، وَالْقَصَبُ، وَالْخَضِرُ، فَعَفْوٌ عَفَا عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
Translation: محمد محی الدین .
موسیٰ بن طلحہ، معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جس زمین کو آسمان، بعل (پانی کے قریب کھجور کا درخت لگانا تاکہ وہ درخت خود ہی زیر زمین پانی سے سیراب ہو جائے) اور بہتے ہوئے پانی (یعنی نہر وغیرہ) کے ذریعے سیراب کیا جائے، اس میں عشر کی ادائیگی لازم قرار دی جائے گی اور جس زمین کو پانی چھڑک کر (یعنی مصنوعی طریقے سے) سیراب کیا جائے، اس میں نصف عشر کی ادائیگی لازم ہو گی۔ کھجور، گندم، دانوں میں زکوٰۃ کی ادائیگی لازم ہو گی، البتہ ککڑی، تربوز، سیب، قصب اور دیگر سبزیوں میں یہ معاف ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے معاف قرار دیا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 1915]
Hadith No.: 1893 Sunan Daraqutni
أَبُو جَعْفَرٍ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ الْبُهْلُولِ ، أبِي ، أَبِي ، الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ ، الْحَكَمِ ، وَعَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ ، وَعَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ ، مُعَاذٍ
حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ الْبُهْلُولِ ، ثنا أبِي ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ ، عَنِ الْحَكَمِ ، وَعَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ ، وَعَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ مُعَاذٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَيْسَ فِي الْخَضْرَاوَاتِ زَكَاةٌ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سبزیوں میں زکوٰۃ لازم نہیں ہوتی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 1916]
Hadith No.: 1894 Sunan Daraqutni
يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، جَدِّي ، أَبِي ، الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ ، الْحَكَمِ ، وَعَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ ، وَعَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ ، مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، ثنا جَدِّي ، حَدَّثَنِي أَبِي ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ ، عَنِ الْحَكَمِ ، وَعَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ ، وَعَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، مِثْلَهُ.
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 1917]
Hadith No.: 1895 Sunan Daraqutni
أَبُو طَالِبٍ أَحْمَدُ بْنُ نَصْرٍ الْحَافِظُ ، مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرِ بْنِ حَمَّادٍ ، أبِي ، شُعْبَةَ ، الْحَكَمِ ، مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ ، مُعَاذٍ
حَدَّثَنَا أَبُو طَالِبٍ أَحْمَدُ بْنُ نَصْرٍ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرِ بْنِ حَمَّادٍ ، ثنا أبِي ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ مُعَاذٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِهَذَا.
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 1918]
Hadith No.: 1896 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، عَبْدُ الْوَهَّابِ ، هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ ، عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، ثنا هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" نَهَى أَنْ تُؤْخَذَ مِنَ الْخَضْرَاوَاتِ صَدَقَةً" .
Translation: محمد محی الدین .
موسیٰ بن طلحہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ سبزیوں میں سے زکوٰۃ وصول کی جائے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 1919]
Hadith No.: 1897 Sunan Daraqutni
أَبُو طَالِبٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ ، أبِي ، شُعْبَةُ ، عَمْرِو بْنِ عُثْمانَ ، وَعَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ ، مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ
حَدَّثَنَا أَبُو طَالِبٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ ، ثنا أبِي ، ثنا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عُثْمانَ ، وَعَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، مِثْلَهُ.
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ موسیٰ بن طلحہ کے حوالے سے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 1920]
Hadith No.: 1898 Sunan Daraqutni
أَبُو صَالِحٍ الأَصْبَهَانِيُّ ، الْحُنَيْنِيُّ ، أَبُو حُذَيْفَةَ ، سُفْيَانُ ، طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى ، أَبِي بُرْدَةَ ، أَبِي مُوسَى ، وَمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ
حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ الأَصْبَهَانِيُّ ، حَدَّثَنَا الْحُنَيْنِيُّ ، ثنا أَبُو حُذَيْفَةَ ، ثنا سُفْيَانُ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، وَمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، حِينَ بَعَثَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَمَنِ يُعَلِّمَانِ النَّاسَ أَمْرَ دِينِهِمْ:" لا تَأْخُذُوا الصَّدَقَةَ إِلا مِنْ هَذِهِ الأَرْبَعَةِ: الشَّعِيرِ، وَالْحِنْطَةِ، وَالزَّبِيبِ، وَالتَّمْرِ" .
Translation: محمد محی الدین .
ابوبردہ، سیدنا موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ اور سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان دونوں حضرات کو یمن بھیجا، تو ان دونوں نے لوگوں کو دینی احکام کی تعلیم دی (اور یہ فرمایا): ”تم لوگ صرف ان چار چیزوں میں سے زکوٰۃ وصول کرنا: جو، گندم، کشمش اور کھجور۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 1921]
Hadith No.: 1899 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي الثَّلْجِ ، أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ النَّسَائِيُّ بُنَانُ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ سِنَانٍ ، يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ ، زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي الثَّلْجِ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ النَّسَائِيُّ بُنَانُ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ سِنَانٍ ، ثنا يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" لا زَكَاةَ فِي شَيْءٍ مِنَ الْحَرْثِ حَتَّى يَبْلُغَ خَمْسَةَ أَوْسَاقٍ، فَإِذَا بَلَغَ خَمْسَةَ أَوْسَاقٍ فَفِيهِ الزَّكَاةُ، وَالْوَسْقُ سِتُّونَ صَاعًا، وَلا زَكَاةَ فِي شَيْءٍ مِنَ الْفِضَّةِ حَتَّى يَبْلُغَ خَمْسَةَ أَوَاقٍ، وَالْوُقِّيَةُ أَرْبَعُونَ دِرْهَمًا" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”کسی بھی کھیت (زرعی پیداوار) میں زکوٰۃ کی ادائیگی لازم نہیں ہوتی، جب تک وہ پانچ وسق تک نہ پہنچ جائے، جب وہ پانچ وسق تک پہنچ جائے گی، تو اس پر زکوٰۃ کی ادائیگی لازم ہو گی اور ایک وسق ساٹھ صاع کا ہوتا ہے اور چاندی میں زکوٰۃ اس وقت تک فرض نہیں ہوتی، جب تک وہ پانچ اوقیہ نہ ہو جائے اور ایک اوقیہ چالیس درہم کے برابر ہوتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 1922]
Hadith No.: 1900 Sunan Daraqutni
يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، جَدِّي ، أبِي ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَمْعَانَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، يَحْيَى بْنِ عُمَارَةَ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، حَدَّثَنَا جَدِّي ، ثنا أبِي ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَمْعَانَ ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عُمَارَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لا تُؤْخَذُ الصَّدَقَةُ مِنَ الْحَرْثِ حَتَّى يَبْلُغَ حَصَادُهُ خَمْسَةَ أَوْسُقٍ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”کھیت (یعنی زرعی پیداوار) میں سے زکوٰۃ وصول نہ کی جائے، جب تک اس کی پیداوار پانچ وسق نہ ہو جائے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 1923]
Hadith No.: 1901 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، السَّيِّدُ بْنُ عِيسَى ، أَبِي إِسْحَاقَ ، الْحَارِثِ ، عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، ثنا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، ثنا السَّيِّدُ بْنُ عِيسَى ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَدْ عَفَوْتُ لَكُمْ عَنْ صَدَقَةِ أَرْقَابِكُمْ وَخَيْلِكُمْ، وَلَكِنْ هَاتُوا صَدَقَةَ أَوْرَاقِكُمْ، وَحَرْثِكُمْ، وَمَاشِيَتِكُمْ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”میں نے تمہارے (غلاموں، کنیزوں) اور گھوڑوں کی زکوٰۃ معاف کر دی ہے، البتہ تم اپنی چاندی، زرعی پیداوار اور جانوروں کی زکوٰۃ لے کر آؤ۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 1924]
Hadith No.: 1902 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدَانَ ، شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ ، أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الآدَمِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يَحْيَى بْنُ السَّرِيِّ ، يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، إِدْرِيسُ الأَوْدِيُّ ، عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، أَبِي الْبَخْتَرِيِّ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدَانَ ، ثنا شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ . ح وَثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الآدَمِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، قَالا: ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، قَالا: نا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ . ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ السَّرِيِّ ، ثنا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، قَالا: نا إِدْرِيسُ الأَوْدِيُّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، يَرْفَعُهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسَةِ أَوْسَاقٍ زَكَاةٌ، وَالْوَسْقُ سِتُّونَ مَخْتُومًا" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تک مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: ”پانچ وسق سے کم میں زکوٰۃ لازم نہیں ہو گی اور ایک وسق ساٹھ مختوم کے برابر ہوتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 1925]
Hadith No.: 1903 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ إِسْحَاقَ الرَّاشِدِيُّ ، أُمَيَّةُ بْنُ الْحَارِثِ ، الْقَاسِمُ بْنُ مَعْنٍ ، إِدْرِيسَ الأَوْدِيِّ ، عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، أَبِي الْبَخْتَرِيِّ ، أَبِي سَعِيدٍ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ إِسْحَاقَ الرَّاشِدِيُّ ، ثنا أُمَيَّةُ بْنُ الْحَارِثِ ، ثنا الْقَاسِمُ بْنُ مَعْنٍ ، عَنْ إِدْرِيسَ الأَوْدِيِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسَةِ أَوْسَاقٍ صَدَقَةٌ، وَالْوَسْقُ سِتُّونَ صَاعًا" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”پانچ وسق سے کم میں زکوٰۃ لازم نہیں ہوتی اور ایک وسق ساٹھ صاع کا ہوتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 1926]