☽ 6 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ حَثْيِ التُّرَابِ عَلَى الْمَيِّتِ
Sunan Daraqutni
Books← Sunan Daraqutni← جنازوں کا بیان← بَابُ حَثْيِ التُّرَابِ عَلَى الْمَيِّتِ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 4
Hadith No.: 1812 Sunan Daraqutni
أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُخَرِّمِيُّ ، وَعَلِيُّ بْنُ سَهْلِ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، عَلِيُّ بْنُ حَفْصٍ الْمَدَائِنِيُّ ، الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعُمَرِيُّ ، عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُخَرِّمِيُّ ، وَعَلِيُّ بْنُ سَهْلِ بْنِ الْمُغِيرَةِ وَاللَّفْظُ لَهُ، قَالا: نا عَلِيُّ بْنُ حَفْصٍ الْمَدَائِنِيُّ ، ثنا الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعُمَرِيُّ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ:" رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ دُفِنَ عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ، صَلَّى عَلَيْهِ وَكَبَّرَ عَلَيْهِ أَرْبَعًا، وَحَثَى عَلَى قَبْرِهِ بِيَدِهِ ثَلاثَ حَثَيَاتٍ مِنَ التُّرَابِ وَهُوَ قَائِمٌ عِنْدَ رَأْسِهِ" .
Translation: محمد محی الدین .
عبداللہ بن عامر اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارے میں یہ بات اچھی طرح یاد ہے، جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کو دفن کروایا (تو اس سے پہلے) آپ نے ان کی نماز جنازہ ادا کرتے ہوئے ان پر چار مرتبہ تکبیر کہی، (بعد میں دفن کے بعد) آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دونوں مٹھیوں میں تین مرتبہ مٹی لے کر ان کی قبر پر ڈالی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان کے سرہانے کی طرف کھڑے ہوئے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1836]
Hadith No.: 1813 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ ، هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ ، الْمُحَارِبِيُّ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، جَابِرٍ ، الشَّعْبِيِّ ، مَسْرُوقٍ ، عُمَرُ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ ، ثنا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ ، ثنا الْمُحَارِبِيُّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، قَالَ:" صَلَّى عُمَرُ عَلَى بَعْضِ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: لأُصَلِّيَنَّ عَلَيْهَا مثل آخِرِ صَلاةٍ صَلاهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى مِثْلِهَا، فَكَبَّرَ عَلَيْهَا أَرْبَعًا" .
Translation: محمد محی الدین .
مسروق بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ایک زوجہ محترمہ کی نماز جنازہ پڑھائی، تو میں نے انہیں یہ کہتے ہوئے سنا: ”میں اس خاتون کی نماز جنازہ اس طرح پڑھاؤں گا، جس طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے آخری مرتبہ نماز جنازہ پڑھائی تھی۔“ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے چار مرتبہ تکبیر کہی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1837]
Hadith No.: 1814 Sunan Daraqutni
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، صَالِحُ بْنُ حَاتِمِ بْنِ وَرْدَانَ ، وَالْقَوَارِيرِيُّ ، يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، قَتَادَةَ ، أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ حَاتِمِ بْنِ وَرْدَانَ ، وَالْقَوَارِيرِيُّ ، قَالا: نا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ،" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَكُنْ يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي شَيْءٍ مِنَ الدُّعَاءِ إِلا فِي الاسْتِسْقَاءِ، فَإِنَّهُ كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ حَتَّى يُرَى بَيَاضُ إِبْطَيْهِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دعا کے دوران دونوں ہاتھ بلند نہیں کیا کرتے تھے، صرف نماز استسقاء میں ایسا کیا کرتے تھے، آپ اس میں دونوں ہاتھ اتنے بلند کر لیا کرتے تھے کہ آپ کے بغلوں کی سفیدی نظر آنے لگتی تھی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1838]
Hadith No.: 1815 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، أَبُو شَيْبَةَ ، خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، سُلَيْمَانُ بْنُ بِلالٍ ، عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، ثنا أَبُو شَيْبَةَ ، ثنا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلالٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ عَلَيْكُمْ فِي مَيِّتِكُمْ غُسْلٌ إِذَا غَسَّلْتُمُوهُ، وَإِنَّ مَيِّتَكُمْ لَيْسَ بِنَجَسٍ حَسْبُكُمْ أَنْ تَغْسِلُوا أَيْدِيَكُمْ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”جب تم مردے کو غسل دو، تو تم پر غسل کرنا لازم نہیں ہو گا، کیونکہ تمہارا مردہ نجس نہیں ہوتا، تمہارے لیے اتنا کافی ہے کہ تم اپنے ہاتھ دھو لیا کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1839]