☽ 7 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: ایک ہی فرض نماز دن میں دو مرتبہ نہیں ادا کی جائے گی
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← نماز کا بیان← باب: ایک ہی فرض نماز دن میں دو مرتبہ نہیں ادا کی جائے گی
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 1525 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، وَسَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ، وَعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، سُلَيْمَانُ ، ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، وَسَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ، وَعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالُوا: نا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، ثنا حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ مَوْلَى مَيْمُونَةَ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" لا تُصَلُّوا صَلاةً فِي يَوْمٍ مَرَّتَيْنِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”(ایک ہی) فرض نماز ایک دن میں دو مرتبہ ادا نہ کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1542]
حدیث نمبر: 1526 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، عَبَّاسٌ ، رَوْحٌ ، حُسَيْنٌ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا عَبَّاسٌ ، ثنا رَوْحٌ ، حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ ، بِهَذَا.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1543]
حدیث نمبر: 1527 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، أبِي ، أَبُو أُسَامَةَ ، حُسَيْنُ بْنُ ذَكْوَانَ ، عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ ، سُلَيْمَانُ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، ثنا أبِي ، نا أَبُو أُسَامَةَ ، أَخْبَرَنِي حُسَيْنُ بْنُ ذَكْوَانَ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ ، أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ مَوْلَى مَيْمُونَةَ، قَالَ: أَتَيْتُ عَلَى ابْنِ عُمَرَ ذَاتَ يَوْمٍ وَهُوَ جَالِسٌ بِالْبَلاطِ وَالنَّاسُ فِي صَلاةِ الْعَصْرِ، فَقُلْتُ: أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، النَّاسُ فِي الصَّلاةِ؟ قَالَ: إِنِّي قَدْ صَلَّيْتُ، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" لا تُصَلَّى صَلاةً مَكْتُوبَةً فِي يَوْمٍ مَرَّتَيْنِ" . تَفَرَّدَ بِهِ حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے غلام سلیمان بیان کرتے ہیں: ایک دن میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوا، وہ اس وقت بلاط میں بیٹھے ہوئے تھے اور لوگ اس وقت عصر کی نماز ادا کر رہے تھے، میں نے کہا: اے ابوعبدالرحمن! لوگ نماز پڑھ رہے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: ”میں نماز ادا کر چکا ہوں (اب میں اس لیے لوگوں کے ساتھ یہ نماز ادا نہیں کر رہا)، کیونکہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ایک فرض نماز ایک دن میں دو مرتبہ ادا نہیں کی جائے گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1544]