☽ 4 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: سفر کے دوران نماز کا طریقہ، کسی عذر کے بغیر دو نمازیں ایک ساتھ ادا کرنا، کشتی میں نماز ادا کرنے کا طریقہ
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← نماز کا بیان← باب: سفر کے دوران نماز کا طریقہ، کسی عذر کے بغیر دو نمازیں ایک ساتھ ادا کرنا، کشتی میں نماز ادا کرنے کا طریقہ
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 1455 سنن دارقطنی
إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ابْنُ دَاوُدَ ، جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ ، ابْنِ عُمَرَ ، جَعْفَرٍ
حَدَّثَنَاهُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثنا ابْنُ دَاوُدَ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ مِنْ ثَقِيفٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ،" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَهُ أَنْ يُصَلِّيَ قَائِمًا إِلا أَنْ يَخْشَى الْغَرَقَ" . قَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ: يَعْنِي فِي السَّفِينَةِ، فِيهِ رَجُلٌ مَجْهُولٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں یہ ہدایت کی تھی: ”وہ کھڑے ہو کر نماز ادا کیا کریں، ماسوائے اس صورت کے کہ انہیں ڈوبنے کا اندیشہ ہو۔“ امام دار قطنی بیان کرتے ہیں: مراد یہ ہے کہ وہ کشتی میں کھڑے ہو کر نماز ادا کیا کریں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1472]
حدیث نمبر: 1456 سنن دارقطنی
عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، جَابِرٌ ، حُسَيْنُ بْنُ عُلْوَانَ الْكَلْبِيُّ ، جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ ، مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، ثنا جَابِرٌ ، ثنا حُسَيْنُ بْنُ عُلْوَانَ الْكَلْبِيُّ ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: لَمَّا بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَعْفَرَ بْنَ أَبِي طَالِبٍ إِلَى الْحَبَشَةِ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ أُصَلِّي؟ قَالَ:" صَلِّ فِيهَا قَائِمًا إِلا أَنْ تَخَافَ الْغَرَقَ" . حُسَيْنُ بْنُ عُلْوَانَ مَتْرُوكٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا جعفر بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کو حبشہ بھیجا، تو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم کشتی میں کس طرح نماز ادا کریں گے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس میں کھڑے ہو کر نماز ادا کرو، البتہ تمہیں ڈوبنے کا اندیشہ ہو (تو بیٹھ کر نماز ادا کرو)۔“ اس روایت کا ایک راوی حسین بن علوان متروک ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1473]
حدیث نمبر: 1457 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ سَهْلٍ الْبَرْبَهَارِيُّ ، بِشْرُ بْنُ فَافَا ، أَبُو نُعَيْمُ ، جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ ، مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ سَهْلٍ الْبَرْبَهَارِيُّ مِنْ أَصْلِهِ، ثنا بِشْرُ بْنُ فَافَا ، ثنا أَبُو نُعَيْمُ ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ : سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الصَّلاةِ، قَالَ:" صَلِّ قَائِمًا إِلا أَنْ تَخَافَ الْغَرَقَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کشتی میں نماز کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ نے فرمایا: ”وہ کھڑے ہو کر ادا کی جائے گی، البتہ اگر تمہیں ڈوب جانے کا اندیشہ ہو (تو حکم مختلف ہے)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1474]
حدیث نمبر: 1458 سنن دارقطنی
عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عِيسَى بْنِ أَبِي حَيَّةَ ، وَأَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ الْجُنَيْدِ ، يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، أَبِيهِ ، حَنَشٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عِيسَى بْنِ أَبِي حَيَّةَ ، وَأَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ الْجُنَيْدِ ، قَالا: نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ثنا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ حَنَشٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ جَمَعَ بَيْنَ صَلاتَيْنِ مِنْ غَيْرِ عُذْرٍ فَقَدْ أَتَى بَابًا مِنْ أَبْوَابِ الْكَبَائِرِ" . حَنَشٌ هَذَا أَبُو عَلِيٍّ الرَّحَبِيُّ مَتْرُوكٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص کسی عذر کے بغیر دو نمازیں ایک ساتھ ادا کرے گا، وہ کبیرہ گناہ کا مرتکب ہو گا۔“ شیخ فرماتے ہیں: حنش ابوعلی رحبی ہیں اور یہ متروک ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1475]