☽ 5 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: جو شخص نماز کے آخر میں سلام پھیرنے سے پہلے بےوضو ہوجائے یا امام کے سلام پھیرنے سے پہلے بےوضو ہوجائے اس کی نماز مکمل ہوگی۔
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← نماز کا بیان← باب: جو شخص نماز کے آخر میں سلام پھیرنے سے پہلے بےوضو ہوجائے یا امام کے سلام پھیرنے سے پہلے بےوضو ہوجائے اس کی نماز مکمل ہوگی۔
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 1405 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ ، مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادٍ الأَفْرِيقِيُّ ، بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ ، وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ ، ثنا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادٍ الأَفْرِيقِيُّ ، عَنْ بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ ، وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا جَلَسَ الإِمَامُ فِي آخِرِ رَكْعَةٍ ثُمَّ أَحْدَثَ رَجُلٌ مِنْ خَلْفِهِ قَبْلَ أَنْ يُسَلِّمَ الإِمَامُ فَقَدْ تَمَّتْ صَلاتُهُ" . عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادٍ ضَعِيفٌ لا يُحْتَجُّ بِهِ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جب امام آخری رکعت پڑھنے کے بعد تشہد میں بیٹھا ہوا ہو اور اس کی اقتداء میں امام کے سلام پھیرنے سے پہلے کسی کا وضو ٹوٹ جائے، تو اس شخص کی نماز مکمل شمار ہو گی۔“ اس روایت کا راوی عبدالرحمن بن زیاد ضعیف ہے، اس کو مستند تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1422]
حدیث نمبر: 1406 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، أَبُو دَاوُدَ ، أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، زُهَيْرٌ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زِيَادِ بْنِ أَنْعَمَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعٍ ، وَبَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، ثنا أَبُو دَاوُدَ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، ثنا زُهَيْرٌ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زِيَادِ بْنِ أَنْعَمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعٍ ، وَبَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا قَضَى الإِمَامُ الصَّلاةَ وَقَعَدَ فَأَحْدَثَ قَبْلَ أَنْ يُسَلِّمَ فَقَدْ تَمَّتْ صَلاتُهُ وَمَنْ كَانَ خَلْفَهُ مِمَّنْ أَتَمَّ الصَّلاةَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جب امام نماز مکمل کر لے اور وہ بیٹھا ہوا ہو، اسی دوران سلام پھیرنے سے پہلے اس کا وضو ٹوٹ جائے، تو اس کی نماز مکمل ہو گی اور جو شخص اس کی اقتداء میں ہو، اس کی نماز پوری ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1423]
حدیث نمبر: 1407 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ ، يُوسُفُ يَعْنِي ابْنَ مُوسَى ، وَكِيعٌ ، سُفْيَانُ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زِيَادٍ ، بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ ، ثنا يُوسُفُ يَعْنِي ابْنَ مُوسَى ، ثنا وَكِيعٌ ، ثنا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زِيَادٍ ، عَنْ بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا أَحْدَثَ الإِمَامُ بَعْدَمَا يَرْفَعُ رَأْسَهُ مِنْ آخِرِ سَجْدَةٍ وَاسْتَوَى جَالِسًا تَمَّتْ صَلاتُهُ وَصَلاةُ مَنْ خَلْفَهُ مِمَّنِ ائْتَمَّ بِهِ مِمَّنْ أَدْرَكَ أَوَّلَ الصَّلاةِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”جب آخری سجدے سے سر اٹھانے اور سیدھے بیٹھ جانے کے بعد امام کا وضو ٹوٹ جائے، تو اس کی نماز مکمل شمار ہو گی، اور اس شخص کی بھی نماز مکمل شمار ہو گی، جو اس کی اقتداء میں نماز کے آغاز سے شریک ہوا تھا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1424]