☽ 4 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: مقتدی پر سہو کرنا لازم نہیں ہوگا لیکن امام کے سہو (پر سجدہ کرنا) اس پر لازم ہوگا۔
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← نماز کا بیان← باب: مقتدی پر سہو کرنا لازم نہیں ہوگا لیکن امام کے سہو (پر سجدہ کرنا) اس پر لازم ہوگا۔
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 1396 سنن دارقطنی
عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ هَارُونَ بْنِ رُسْتُمَ الْسَقْطِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ أَبُو يَحْيَى الْعَطَّارُ ، شَبَابَةُ ، خَارِجَةُ بْنُ مُصْعَبٍ ، أَبِي الْحُسَيْنِ الْمَدِينِيِّ ، سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَبِيهِ ، عُمَرَ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ هَارُونَ بْنِ رُسْتُمَ الْسَقْطِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ أَبُو يَحْيَى الْعَطَّارُ ، ثنا شَبَابَةُ ، ثنا خَارِجَةُ بْنُ مُصْعَبٍ ، عَنْ أَبِي الْحُسَيْنِ الْمَدِينِيِّ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَيْسَ عَلَى مَنْ خَلْفَ الإِمَامِ سَهْوٌ، فَإِنْ سَهَا الإِمَامُ فَعَلَيْهِ وَعَلَى مَنْ خَلْفَهُ السَّهْوُ، وَإِنْ سَهَا مَنْ خَلْفَ الإِمَامِ فَلَيْسَ عَلَيْهِ سَهْوٌ وَالإِمَامُ كَافِيهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سالم بن عبداللہ اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) کے حوالے سے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص امام کی اقتداء میں ہو (اس کی کسی اپنی غلطی کی وجہ سے) اس پر سجدہ سہو کرنا لازم نہیں ہو گا، لیکن اگر امام سے کوئی غلطی ہو جائے، تو امام پر بھی سجدہ سہو کرنا لازم ہو گا اور اس کی اقتداء میں نماز ادا کرنے والوں پر بھی لازم ہو گا، لیکن اگر امام کی اقتداء میں نماز ادا کرنے والے سے کوئی غلطی ہوتی ہے، تو اب اس پر سجدہ سہو لازم نہیں ہو گا، بلکہ امام اس کے لیے کافی ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1413]
حدیث نمبر: 1397 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ حَمْدَوَيْهِ الْمَرْوَزِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حَمَّادٍ الآمُلِيُّ ، يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ ، أَبُو بَكْرٍ الْعَبْسِيُّ ، يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَمْدَوَيْهِ الْمَرْوَزِيُّ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حَمَّادٍ الآمُلِيُّ ، ثنا يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ ، ثنا أَبُو بَكْرٍ الْعَبْسِيُّ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لا سَهْوَ فِي وَثْبَةِ الصَّلاةِ إِلا قِيَامٌ عَنْ جُلُوسٍ أَوْ جُلُوسٌ عَنْ قِيَامٍ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سالم بن عبداللہ اپنے والد کے حوالے سے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”نماز میں کسی بھی غلطی پر سجدہ سہو اسی وقت لازم ہو گا، جب آدمی بیٹھنے کی بجائے کھڑا ہو جائے یا کھڑے ہونے کی بجائے بیٹھ جائے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1414]
حدیث نمبر: 1398 سنن دارقطنی
أَبُو جَعْفَرٍ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْبُهْلُولُ ، أَبِي ، عَمَّارُ بْنُ سَلامٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ الْوَاسِطِيِّ ، سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ ، الزُّهْرِيِّ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ
حَدَّثَنَا الْقَاضِي أَبُو جَعْفَرٍ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْبُهْلُولُ ، حَدَّثَنِي أَبِي ثَنَا عَمَّارُ بْنُ سَلامٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ الْوَاسِطِيِّ ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: ذَاكَرَنِي عُمَرُ السَّهْوَ فِي الصَّلاةِ، فَأَتَانَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ فَوَقَفَ عَلَيْنَا، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" مَنْ شَكَّ فِي صَلاتِهِ فَلْيُصَلِّ حَتَّى يَكُونَ شَكُّهُ فِي الزِّيَادَةِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ میرے ساتھ نماز میں سہو ہوجانے کے بارے میں بات چیت کر رہے تھے، اسی دوران سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ ہمارے پاس تشریف لائے، وہ ہمارے پاس آ کر ٹھہرے، انہوں نے بتایا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس شخص کو اپنی نماز کے بارے میں شک ہو جائے، تو وہ اتنی نماز ادا کرے کہ اس کا وہ شک نماز میں اضافے کے بارے میں ہو جائے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1415]
حدیث نمبر: 1399 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، أَبُو كُرَيْبٍ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْمُحَارِبِيُّ ، إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ ، الزُّهْرِيِّ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْمُحَارِبِيُّ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ عُمَرَ نَتَذَاكَرُ الصَّلاةَ فَجَاءَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ ، فَقَالَ: أَلا أُخْبِرُكُمْ بِمَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" إِذَا شَكَكْتَ فِي النُّقْصَانِ فَصَلِّ حَتَّى تَشُكَّ فِي الزِّيَادَةِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عبیداللہ بن عبداللہ (سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا یہ بیان) نقل کرتے ہیں: ایک دفعہ میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ موجود تھا، ہم نماز کے بارے میں بات چیت کر رہے تھے، اسی دوران سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ تشریف لائے، انہوں نے بتایا: کیا میں آپ کو وہ حدیث نہ سناؤں جو میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زبانی سنی ہے؟ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب تمہیں نماز کے دوران کسی کمی کے بارے میں شک ہو، تو تم نماز ادا کرتے رہو، یہاں تک کہ وہ شک اضافے کے بارے میں ہو جائے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1416]