☽ 4 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ الْبِنَاءِ عَلَى غَالِبِ الظَّنِّ
Sunan Daraqutni
Books← Sunan Daraqutni← نماز کا بیان← بَابُ الْبِنَاءِ عَلَى غَالِبِ الظَّنِّ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 3
Hadith No.: 1391 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، جَرِيرٌ ، مَنْصُورٍ ، إِبْرَاهِيمَ ، عَلْقَمَةَ ، عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا الْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، ثنا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلاةً، قَالَ إِبْرَاهِيمُ: فَلا أَدْرِي أَزَادَ أَمْ نَقَصَ، فَلَمَّا سَلَّمَ قِيلَ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَحَدَثَ فِي الصَّلاةِ شَيْءٌ؟ قَالَ:" لا، وَمَا ذَلِكَ؟"، قَالُوا: صَلَّيْتَ كَذَا، فَثَنَى رِجْلَيْهِ وَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ وَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ، ثُمَّ سَلَّمَ، فَلَمَّا سَلَّمَ أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ، فَقَالَ:" إِنَّهُ لَوْ حَدَثَ فِي الصَّلاةِ شَيْءٌ أَنْبَأْتُكُمُوهُ وَلَكِنْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ أَنْسَى كَمَا تَنْسَوْنَ فَإِذَا نَسِيتُ فَذَكِّرُونِي، وَإِذَا شَكَّ أَحَدُكُمْ فِي صَلاتِهِ فَلْيَتَحَرَّ الصَّوَابَ، ثُمَّ يُتِمُّ عَلَيْهِ، ثُمَّ يُسَلِّمُ، ثُمَّ يَسْجُدُ سَجْدَتَيْنِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک نماز پڑھائی، اس روایت کے راوی ابراہیم بیان کرتے ہیں: مجھے یہ نہیں پتہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اس نماز میں کسی اضافے کا ذکر کیا گیا ہے یا کسی کمی کا ذکر کیا گیا ہے۔ (سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:) جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سلام پھیرا، تو آپ کی خدمت میں عرض کی گئی: یا رسول اللہ! کیا نماز کے بارے میں کوئی نیا حکم آیا ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، کیوں کیا ہوا؟“ لوگوں نے عرض کیا: آپ نے اس طرح نماز ادا کی ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی ٹانگیں سیدھی کیں، اپنا رخ قبلے کی طرف کیا اور دو مرتبہ سجدہ سہو کر کے سلام پھیر دیا، جب آپ نے سلام پھیر دیا، تو ہماری طرف متوجہ ہو کر فرمایا: ”اگر نماز کے بارے میں کوئی نیا حکم نازل ہوا ہوتا، تو میں بتا دیتا، میں بھی انسان ہوں، میں بھی اسی طرح بھول جاتا ہوں، جس طرح تم لوگ بھول جاتے ہو، تو جب میں کوئی چیز بھول جاؤں، تو مجھے یاد کروا دیا کرو اور جب کسی شخص کو اپنی نماز کے بارے میں شک ہو جائے، تو وہ درست صورت کے بارے میں کوشش کرے، پھر اسی حساب سے نماز کو مکمل کرے، پھر سلام پھیرے اور اس کے بعد دو مرتبہ سجدہ سہو کرے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1408]
Hadith No.: 1392 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، وَكِيعٌ ، مِسْعَرُ بْنُ كِدَامٍ ، مَنْصُورٍ ، إِبْرَاهِيمَ ، عَلْقَمَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا الْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، ثنا وَكِيعٌ ، ثنا مِسْعَرُ بْنُ كِدَامٍ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا شَكَّ أَحَدُكُمْ فِي الصَّلاةِ فَلْيَتَحَرَّ الصَّوَابَ، ثُمَّ يَسْجُدُ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ".
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جب کسی شخص کو اپنی نماز کے بارے میں شک ہو جائے، تو وہ درست صورت اختیار کرنے کی کوشش کرے، پھر دو مرتبہ سجدہ سہو کرے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1409]
Hadith No.: 1393 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، الْحُسَيْنُ بْنُ السُّكَيْنِ أَبُو مَنْصُورٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، مِسْعَرٌ ، مَنْصُورٍ ، إِبْرَاهِيمَ ، عَلْقَمَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ السُّكَيْنِ أَبُو مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، ثنا مِسْعَرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ أَنْسَى كَمَا تَنْسَوْنَ، فَأَيُّكُمْ شَكَّ فِي صَلاتِهِ فَلْيَنْظُرْ أَحْرَى ذَلِكَ بِالصَّوَابِ، فَلْيُتِمَّ عَلَيْهِ ثُمَّ يَسْجُدُ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”میں بھی انسان ہوں، میں بھول جاتا ہوں، جس طرح تم لوگ بھول جاتے ہو، اگر کسی شخص کو اپنی نماز کے بارے میں شک ہو جائے، تو وہ اس بات کا جائزہ لے کہ کون سی صورت نماز کے درست ہونے کے قریب ہے، پھر اسی حساب سے نماز کو مکمل کر لے اور پھر دو مرتبہ سجدہ سہو کر لے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1410]