☽ 4 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: جو شخص امام کے کمر اٹھانے سے پہلے امام کو پالے، اس نے نماز کو پا لیا۔
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← نماز کا بیان← باب: جو شخص امام کے کمر اٹھانے سے پہلے امام کو پالے، اس نے نماز کو پا لیا۔
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 1297 سنن دارقطنی
أَبُو طَالِبٍ الْحَافِظُ ، أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَجَّاجِ بْنِ رِشْدِينَ ، عَمْرُو بْنُ سَوَّارٍ ، ومُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ إِسْمَاعِيلَ ، ابْنُ وَهْبٍ ، أَبُو طَالِبٍ ، ابْنُ رِشْدِينَ ، حَرْمَلَةُ ، ابْنُ وَهْبٍ ، يَحْيَى بْنُ حُمَيْدٍ ، قُرَّةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، ابْنِ شِهَابٍ ، أَبُو سَلَمَةَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو طَالِبٍ الْحَافِظُ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَجَّاجِ بْنِ رِشْدِينَ ، ثنا عَمْرُو بْنُ سَوَّارٍ ، ومُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ إِسْمَاعِيلَ ، قَالا: ثنا ابْنُ وَهْبٍ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو طَالِبٍ ، نا ابْنُ رِشْدِينَ ، ثنا حَرْمَلَةُ ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ حُمَيْدٍ ، عَنْ قُرَّةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنَ الصَّلاةِ فَقَدْ أَدْرَكَهَا قَبْلَ أَنْ يُقِيمَ الإِمَامُ صُلْبَهُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص نماز کی ایک رکعت کو پالے، اس نے اس نماز کو پا لیا، یعنی وہ اس سے پہلے پائے کہ امام (آخری رکعت کے رکوع سے) کمر اٹھا چکا ہو (یعنی کھڑا ہو چکا ہو)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1313]
حدیث نمبر: 1298 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، إبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ ، سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، نَافِعُ بْنُ يَزِيدَ ، يَحْيَى بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ الْمَدَنِيُّ ، زَيْدِ بْنِ أَبِي الْعَتَّابِ ، وَابْنُ الْمَقْبُرِيِّ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا إبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، ثنا نَافِعُ بْنُ يَزِيدَ ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ الْمَدَنِيُّ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي الْعَتَّابِ ، وَابْنُ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا جِئْتُمْ إِلَى الصَّلاةِ وَنَحْنُ سُجُودٌ فَاسْجُدُوا وَلا تَعُدُّوهَا، وَمَنْ أَدْرَكَ الرَّكْعَةَ فَقَدْ أَدْرَكَ الصَّلاةَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جب تم نماز کے لیے آؤ اور ہم سجدے کی حالت میں ہوں، تو تم بھی سجدے میں چلے جاؤ، لیکن اس کو رکعت شمار نہ کرنا اور جو شخص ایک رکعت کو پالے، اس نے نماز کو پا لیا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1314]