☽ 9 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ وُجُوبِ قِرَاءَةِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ فِي الصَّلَاةِ وَالْجَهْرِ بِهَا وَاخْتِلَافِ الرِّوَايَاتِ فِي ذَلِكَ
Sunan Daraqutni
Books← Sunan Daraqutni← نماز کا بیان← بَابُ وُجُوبِ قِرَاءَةِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ فِي الصَّلَاةِ وَالْجَهْرِ بِهَا وَاخْتِلَافِ الرِّوَايَاتِ فِي ذَلِكَ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 41
Page 2 of 3
Hadith No.: 1160 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ ، عُمَرُ بْنُ هَارُونَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، إبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ الأَصْبَهَانِيُّ ، عُمَرُ بْنُ هَارُونَ الْبَلْخِيُّ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، أُمِّ سَلَمَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، ثنا عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ ، ثنا عُمَرُ بْنُ هَارُونَ . ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نا إبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ الأَصْبَهَانِيُّ ، نا عُمَرُ بْنُ هَارُونَ الْبَلْخِيُّ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ،" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقْرَأُ: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ {1} الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ {2} الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ {3} مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ {4} إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ {5} اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ {6} صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَ {7} سورة الفاتحة آية 1-7، فَقَطَعَهَا آيَةً آيَةً وَعَدَّهَا عَدَّ الأَعْرَابِ، وَعَدَ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ آيَةً، وَلَمْ يَعُدَّ عَلَيْهِمْ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اسی طرح تلاوت کرتے تھے: ”بسم اللہ الرحمن الرحیم، الحمد للہ رب العالمین، الرحمن الرحیم“ تا ”ولا الضالین“۔ آپ ان آیات کو الگ الگ ایک ایک کر کے پڑھتے تھے۔ اس کے بعد راوی نے ان آیات کی گنتی کی، تو انہوں نے بسم اللہ الرحمن الرحیم کو ایک آیت شمار کیا اور انہوں نے ”علیھم“ کو ایک الگ آیت شمار نہیں کیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1175]
Hadith No.: 1161 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَرْبِيُّ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ عِيسَى ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ الصَّائِغُ ، الْجَهْمُ بْنُ عُثْمَانَ ، جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، أَبِيهِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَرْبِيُّ ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عِيسَى ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ الصَّائِغُ ، ثنا الْجَهْمُ بْنُ عُثْمَانَ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَيْفَ تَقْرَأُ إِذَا قُمْتَ فِي الصَّلاةِ؟" قُلْتُ: أَقْرَأُ: الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، قَالَ:" قُلْ: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ" .
Translation: محمد محی الدین .
امام جعفر صادق رحمہ اللہ اپنے والد (امام باقر رحمہ اللہ) کے حوالے سے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”جب تم نماز کے لیے کھڑے ہوتے ہو، تو کس طرح قراءت کرتے ہو؟“ میں نے جواب دیا: میں ”الحمد للہ رب العالمین“ پڑھتا ہوں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھا کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1176]
Hadith No.: 1162 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْجُنَيْدِ ، عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ ، هَمَّامٌ ، وَجَرِيرٌ يَعْنِي ابْنَ حَازِمٍ ، قَتَادَةُ ، أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْجُنَيْدِ ، ثنا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ ، ثنا هَمَّامٌ ، وَجَرِيرٌ يَعْنِي ابْنَ حَازِمٍ ، قَالا: نا قَتَادَةُ ، قَالَ: سُئِلَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ : كَيْفَ كَانَتْ قِرَاءَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ:" كَانَتْ مَدًّا، ثُمَّ قَرَأَ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، يَمُدُّ بِسْمِ اللَّهِ، وَيَمُدُّ الرَّحْمَنَ، وَيَمُدُّ الرَّحِيمَ" .
Translation: محمد محی الدین .
قتادہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سوال کیا گیا: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کس طرح قراءت کرتے تھے؟ انہوں نے جواب دیا: وہ قراءت کھینچ کر ہوتی تھی۔ پھر انہوں نے یہ پڑھا: ”بسم اللہ الرحمن الرحیم“۔ اس کی، انہوں نے لفظ بسم اللہ الرحمن الرحیم کو کھینچ کر پڑھا، تو لفظ الرحمن کو لمبا کر کے پڑھا اور لفظ الرحیم کو بھی لمبا کر کے پڑھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1177]
Hadith No.: 1163 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ طَاهِرِ بْنِ يَحْيَى بْنِ الْحُسَيْنِ الْعَلَوِيُّ ، حَاتِمِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ ، شَرِيكِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، إِسْمَاعِيلَ الْمَكِّيِّ ، قَتَادَةَ ، أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عِيسَى بْنِ زَيْدٍ، ثنا زَيْدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ عِيسَى بْنِ زَيْدٍ. ح وَحَدَّثَنِي أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ طَاهِرِ بْنِ يَحْيَى بْنِ الْحُسَيْنِ الْعَلَوِيُّ الْمَعْرُوفُ بِمُسْلِمٍ بِمِصْرَ مِنْ كِتَابِ جَدِّهِ، حَدَّثَنِي جَدِّي طَاهِرُ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنِي أَبِي يَحْيَى بْنُ الْحُسَيْنِ، حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ عِيسَى بْنِ زَيْدٍ، حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَرَ بْنِ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ، عَنْ حَاتِمِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ شَرِيكِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ الْمَكِّيِّ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يَجْهَرُ بِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بلند آواز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھتے ہوئے سنا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1178]
Hadith No.: 1164 Sunan Daraqutni
أَبِي بَكْرٍ أَحْمَدَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَابِرٍ الرَّمْلِيِّ ، عُثْمَانُ بْنُ خَرَّزَاذَ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ بْنِ أَبِي السَّرِيُّ ، الْمُعْتَمِرِ بْنِ سُلَيْمَانَ
قَرَأْتُ فِي أَصْلِ كِتَابِ أَبِي بَكْرٍ أَحْمَدَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَابِرٍ الرَّمْلِيِّ بِخَطِّ يَدِهِ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ خَرَّزَاذَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ بْنِ أَبِي السَّرِيُّ ، قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ الْمُعْتَمِرِ بْنِ سُلَيْمَانَ مِنَ الصَّلَوَاتِ مَا لا أَحْصِيهَا الصُّبْحَ الْمَغْرِبَ فَكَانَ يَجْهَرُ بِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ قَبْلَ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ، وَبَعْدَهَا يَقُولُ: مَا آلُو أَنْ أَقْتَدِيَ بِصَلاةِ أَبِي، وَقَالَ أَبِي: مَا آلُو أَنْ أَقْتَدِيَ بِصَلاةِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، وَقَالَ أَنَسٌ:" مَا آلُو أَنْ أَقْتَدِيَ بِصَلاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
Translation: محمد محی الدین .
محمد بن متوکل رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں نے معتمر بن سلیمان رحمہ اللہ کی اقتداء میں فجر اور مغرب کی نماز اتنی مرتبہ ادا کی ہے کہ میں اسے شمار نہیں کر سکتا۔ وہ سورۃ فاتحہ سے پہلے اور اس کے بعد (یعنی اگلی سورت پڑھنے سے پہلے) بلند آواز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھا کرتے تھے۔ میں نے معتمر رحمہ اللہ کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے: میں ہمیشہ اپنے والد کے نماز پڑھنے کے طریقے کی پیروی کرتا رہوں گا۔ میرے والد نے یہ بات بیان کی ہے: میں ہمیشہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے نماز پڑھنے کے طریقے کی پیروی کرتا رہوں گا۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے: میں ہمیشہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نماز کے طریقے کی پیروی کرتا رہوں گا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1179]
Hadith No.: 1165 Sunan Daraqutni
سَهْلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الطَّائِيُّ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَاضِي ، مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، أَبِيهِ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنِي سَهْلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْقَاضِي، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَاضِي السُّحَيْمِيُّ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الطَّائِيُّ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَاضِي التَّيْمِيُّ، ثنا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَجْهَرُ بِالْقِرَاءَةِ بِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بلند آواز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھا کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1180]
Hadith No.: 1166 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، يَعْقُوبُ بْنُ يُوسُفَ بْنِ زِيَادِ الضَّبِّيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ حَمَّادٍ الْهَمْدَانِيُّ ، فِطْرِ بْنِ خَلِيفَةَ ، أَبِي الضُّحَى ، النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ يُوسُفَ بْنِ زِيَادِ الضَّبِّيُّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ حَمَّادٍ الْهَمْدَانِيُّ ، عَنْ فِطْرِ بْنِ خَلِيفَةَ ، عَنْ أَبِي الضُّحَى ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَمَّنِي جَبْرَائِيلُ عَلَيْهِ السَّلامُ عِنْدَ الْكَعْبَةِ، فَجَهَرَ بِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جبرائیل نے خانہ کعبہ کے نزدیک مجھے نماز پڑھائی، تو انہوں نے بلند آواز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1181]
Hadith No.: 1167 Sunan Daraqutni
إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شَاكِرٍ ، عَفَّانُ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، حُمَيْدٍ ، الْحَسَنِ ، سَمُرَةَ
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شَاكِرٍ ، ثنا عَفَّانُ ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ سَمُرَةَ ، قَالَ:" كَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَكْتَتَانِ: سَكْتَةٌ إِذَا قَرَأَ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، وَسَكْتَةٌ إِذَا فَرَغَ مِنَ الْقِرَاءَةِ" . فَأَنْكَرَ ذَلِكَ عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ، فَكَتَبُوا إِلَى أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ فَكَتَبَ: أَنْ صَدَقَ سَمُرَةُ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم (قراءت کے دوران) دو مرتبہ سکتہ کرتے تھے۔ ایک سکتہ اس وقت ہوتا تھا، جب آپ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھتے تھے اور ایک سکتہ اس وقت ہوتا تھا، جب آپ قراءت کر کے فارغ ہوتے تھے۔ سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے اس بات کو تسلیم نہیں کیا، تو لوگوں نے اس بارے میں سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کی طرف خط لکھا، تو انہوں نے جواب میں لکھا: سمرہ نے صحیح بیان کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1182]
Hadith No.: 1168 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَيَّاشٍ الْقَطَّانُ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُجَشِّرٍ ، سَلَمَةُ بْنُ صَالِحٍ الأَحْمَرُ ، يَزِيدَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَبْدِ الْكَرِيمِ أَبِي أُمَيَّةَ ، ابْنِ بُرَيْدَةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَيَّاشٍ الْقَطَّانُ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُجَشِّرٍ ، ثنا سَلَمَةُ بْنُ صَالِحٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ أَبِي أُمَيَّةَ ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا أَخْرُجُ مِنَ الْمَسْجِدِ حَتَّى أُخْبِرَكَ بِآيَةٍ، أَوْ قَالَ: بِسُورَةٍ لَمْ تَنْزِلْ عَلَى نَبِيٍّ بَعْدَ سُلَيْمَانَ غَيْرِي"، قَالَ: فَمَشَى وَتَبِعْتُهُ حَتَّى انْتَهَى إِلَى بَابِ الْمَسْجِدِ فَأَخْرَجَ رِجْلَهُ مِنْ أُسْكُفَةِ الْمَسْجِدِ وَبَقِيَتِ الأُخْرَى فِي الْمَسْجِدِ، فَقُلْتُ: بَيْنِي وَبَيْنَ نَفْسِي: أَنَسِيَ؟ قَالَ: فَأَقْبَلَ عَلَيَّ بِوَجْهِهِ، وَقَالَ:" بِأَيِّ شَيْءٍ تُفْتَحُ الْقِرَاءَةُ إِذَا افْتَتَحْتَ الصَّلاةَ؟"، قَالَ: قُلْتُ: بِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، قَالَ:" هِيَ هِيَ"، ثُمَّ خَرَجَ .
Translation: محمد محی الدین .
ابن بریدہ رحمہ اللہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں مسجد سے نکلنے سے پہلے تمہیں ایک آیت (راوی کو شک ہے، شاید یہ لفظ) ایک سورت کی تعلیم دوں گا، جو سیدنا سلیمان علیہ السلام کے بعد آنے والے انبیاء میں سے صرف مجھ پر نازل ہوئی ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اٹھ کر چل پڑے، تو میں بھی آپ کے پیچھے گیا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مسجد کے دروازے تک پہنچے اور آپ نے مسجد کی چوکھٹ سے ایک پاؤں باہر نکال لیا اور دوسرا پاؤں ابھی مسجد کے اندر ہی تھا، میں نے عرض کی: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے میرے ساتھ کوئی وعدہ کیا تھا، شاید آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بھول گئے ہیں۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مڑ کر میری طرف دیکھا اور ارشاد فرمایا: ”تم نماز کے آغاز میں قراءت کا آغاز کس چیز سے کرتے ہو؟“ راوی کہتے ہیں: میں نے کہا: بسم اللہ الرحمن الرحیم سے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ وہی ہے، یہ وہی ہے۔“ پھر آپ تشریف لے گئے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1183]
Hadith No.: 1169 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْمُسْتَوْرِدِ ، سَعِيدُ بْنُ عُثْمَانَ الْحَزَّازُ ، عَمْرُو بْنُ شِمْرٍ ، جَابِرٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ ، بُرَيْدَةَ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْمُسْتَوْرِدِ ، ثنا سَعِيدُ بْنُ عُثْمَانَ الْحَزَّازُ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ شِمْرٍ ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ بُرَيْدَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يَجْهَرُ بِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ" . قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ يَجْهَرُ بِهَا، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْعَبَّاسِ وَابْنُ الْحَنَفِيَّةِ.
Translation: محمد محی الدین .
عبداللہ بن بریدہ رحمہ اللہ اپنے والد سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بلند آواز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھتے ہوئے سنا ہے۔ عبداللہ بن بریدہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بھی اسے بلند آواز سے پڑھا کرتے تھے۔ اسی طرح سیدنا عبداللہ بن عباس اور محمد بن حنفیہ رضی اللہ عنہما (بھی اسے بلند آواز سے پڑھا کرتے تھے)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1184]
Hadith No.: 1170 Sunan Daraqutni
أَبُو الْقَاسِمِ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرٍ الْكُوفِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ مُوسَى بْنِ إِسْحَاقَ الْحِمَارُ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَبِيبٍ ، مُوسَى بْنُ أَبِي حَبِيبٍ ، الْحَكَمِ بْنِ عُمَيْرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو الْقَاسِمِ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرٍ الْكُوفِيُّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُوسَى بْنِ إِسْحَاقَ الْحِمَارُ ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَبِيبٍ ، ثنا مُوسَى بْنُ أَبِي حَبِيبٍ الطَّائِفِيُّ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُمَيْرٍ ، وَكَانَ بَدْرِيًّا، قَالَ:" صَلَّيْتُ خَلْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَهَرَ فِي الصَّلاةِ بِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، فِي صَلاةِ اللَّيْلِ وَفِي صَلاةِ الْغَدَاةِ وَصَلاةِ الْجُمُعَةِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا حکم بن عمیر رضی اللہ عنہ، جو بدری (صحابی) ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز میں بلند آواز سے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھتے تھے۔ رات (عشاء کی)، صبح (فجر کی) اور جمعہ کی نماز میں (آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بلند آواز سے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھتے تھے)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1185]
Hadith No.: 1171 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُوسَى بْنِ أَبِي حَامِدٍ ، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، أَبُو بَكْرِ بْنُ صَالِحٍ الأَنْمَاطِيُّ كَيْلَجَةُ ، أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي الرِّجَالِ ، مُحَمَّدٌ بْنُ عَبْدُوسَ الْحَرَّانِيُّ ، يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ الْوُحَاظِيُّ ، يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ ، الْحَكَمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدٍ ، الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُوسَى بْنِ أَبِي حَامِدٍ ، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، قَالا: نا أَبُو بَكْرِ بْنُ صَالِحٍ الأَنْمَاطِيُّ كَيْلَجَةُ ، وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي الرِّجَالِ ، ثنا مُحَمَّدٌ بْنُ عَبْدُوسَ الْحَرَّانِيُّ ، قَالا: نا يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ الْوُحَاظِيُّ ، ثنا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ،" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَجْهَرُ بِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بلند آواز سے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1186]
Hadith No.: 1172 Sunan Daraqutni
الْحَسَنُ بْنُ يَحْيَى الْجُرْجَانِيُّ ، عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ ، أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ يَحْيَى الْجُرْجَانِيُّ ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنا ابْنُ جُرَيْجٍ. ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، ثنا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنا الشَّافِعِيُّ، أنا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ ، أَنَّ أَبَا بَكْرِ بْنَ جَعْفَرِ بْنِ عُمَرَ أَخْبَرَهُ، أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ أَخْبَرَهُ، قَالَ:" صَلَّى مُعَاوِيَةُ بِالْمَدِينَةِ صَلاةً فَجَهَرَ فِيهَا بِالْقِرَاءَةِ فَلَمْ يَقْرَأْ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ لأُمِّ الْقُرْآنِ، وَلَمْ يَقْرَأْهَا لِلسُّورَةِ الَّتِي بَعْدَهَا وَلَمْ يُكَبِّرْ حِينَ يَهْوِي حَتَّى قَضَى تِلْكَ الصَّلاةَ، فَلَمَّا سَلَّمَ نَادَاهُ مَنْ سَمِعَ ذَلِكَ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالأَنْصَارِ مِنْ كُلِّ مَكَانٍ، يَا مُعَاوِيَةُ أَسَرَقْتَ الصَّلاةَ أَمْ نَسِيتَ؟ قَالَ: فَلَمْ يُصَلِّ بَعْدَ ذَلِكَ إِلا قَرَأَ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ لأُمِّ الْقُرْآنِ، وَلِلسُّورَةِ الَّتِي بَعْدَهَا وَكَبَّرَ حِينَ يَهْوِي سَاجِدًا" . كُلُّهُمْ ثِقَاتٌ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے مدینہ منورہ میں نماز ادا کی۔ انہوں نے اس میں بلند آواز میں قراءت کی، لیکن بلند آواز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم نہیں پڑھی، نہ انہوں نے سورۃ فاتحہ سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھی، نہ بعد والی سورت سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھی۔ اسی طرح جھکتے ہوئے (یعنی رکوع میں جاتے ہوئے یا سجدے میں جاتے ہوئے) انہوں نے تکبیر بھی نہیں کہی۔ جب انہوں نے نماز مکمل کر لی اور سلام پھیرا، تو جن مہاجرین اور انصار تک ان کی آواز پہنچتی تھی، انہوں نے بلند آواز میں انہیں مخاطب کرتے ہوئے یہ کہا: اے سیدنا معاویہ! کیا آپ نے نماز میں کمی کی ہے یا آپ بھول گئے ہیں؟ راوی بیان کرتے ہیں: اس کے بعد انہوں نے جو بھی نماز ادا کی، اس میں بلند آواز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھی، سورۃ فاتحہ سے پہلے بھی اور فاتحہ کے بعد والی سورت سے پہلے بھی (بلند آواز سے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھی) اور سجدے میں جاتے ہوئے تکبیر بھی کہی۔ اس روایت کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1187]
Hadith No.: 1173 Sunan Daraqutni
أَبُو الطَّاهِرِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ نَصْرٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ السِّنْدِيِّ بْنِ الْحَسَنِ ، جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ ، أَبُو أَيُّوبَ سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ ، إِسْمَاعِيلَ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ رِفَاعَةَ ، مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو الطَّاهِرِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ نَصْرٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ السِّنْدِيِّ بْنِ الْحَسَنِ ، قَالا: نا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ ، ثنا أَبُو أَيُّوبَ سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ رِفَاعَةَ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ قَدِمَ الْمَدِينَةَ حَاجًّا أَوْ مُعْتَمِرًا، فَصَلَّى بِالنَّاسِ، فَلَمْ يَقْرَأْ بِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ حِينَ افْتَتَحَ الْقُرْآنَ، وَقَرَأَ بِأُمِّ الْكِتَابِ، فَلَمَّا قَضَى الصَّلاةَ أَتَاهُ الْمُهَاجِرُونَ وَالأَنْصَارُ مِنْ نَاحِيَةَ الْمَسْجِدِ، فَقَالُوا: أَتَرَكْتَ صَلاتَكَ يَا مُعَاوِيَةُ؟ أَنَسِيتَ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ؟ فَلَمَّا صَلَّى بِهِمُ الأُخْرَى قَرَأَ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ" . قَالَ الشَّيْخُ: وَرَوَى الْجَهْرَ بِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَمَاعَةٌ مِنْ أَصْحَابِهِ، وَمِنْ أَزْوَاجِهِ غَيْرَ مَنْ سَمَّيْنَا، كَتَبْنَا أَحَادِيثَهُمْ بِذَلِكَ فِي كِتَابِ الْجَهْرِ بِهَا مُفْرَدًا، وَاقْتَصَرْنَا هَاهُنَا عَلَى مَا قَدَّمْنَا ذِكْرَهُ طَلَبًا لِلاخْتِصَارِ وَالتَّخْفِيفِ، وَكَذَلِكَ ذَكَرْنَا فِي ذَلِكَ الْمَوْضِعِ أَحَادِيثَ مَنْ جَهَرَ بِهَا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالتَّابِعِينَ لَهُمْ وَالْخَالِفِينَ بَعْدَهُمْ، رَحِمَهُمُ اللَّهُ.
Translation: محمد محی الدین .
اسماعیل بن عبید رحمہ اللہ اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ حج یا عمرہ کرنے کے لیے مدینہ منورہ تشریف لائے۔ انہوں نے لوگوں کو نماز پڑھاتے ہوئے قراءت کے آغاز میں (بلند آواز میں) بسم اللہ الرحمن الرحیم نہیں پڑھی اور سورۃ فاتحہ پڑھنی شروع کر دی۔ جب انہوں نے نماز مکمل کر لی، تو مہاجرین اور انصار مسجد کے مختلف گوشوں سے اٹھ کر ان کے پاس آئے اور بولے: اے معاویہ! آپ نے بسم اللہ الرحمن الرحیم جان بوجھ کر ترک کی ہے یا اسے پڑھنا بھول گئے تھے؟ (راوی بیان کرتے ہیں: جب سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں کو اگلی نماز پڑھائی، تو اس میں بلند آواز سے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھی۔) امام دار قطنی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بلند آواز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنے کے بارے میں جو روایات ہم نے نقل کی ہیں، ان کے علاوہ بعض دیگر صحابہ اور ازواج مطہرات نے بھی یہ بات نقل کی ہے۔ ہم نے بلند آواز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنے کے مسئلے میں ان روایات کو الگ طور پر اکٹھا کیا ہے۔ یہاں ہم نے اختصار کے ساتھ وہ روایات نقل کی ہیں، جو پہلے گزر گئی تھیں، تاکہ اختصار اور تلخیص موجود رہے۔ اسی طرح ہم نے اس مقام پر وہ روایات بھی نقل کی ہیں، جو یہ واضح کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اصحاب، تابعین اور ان کے بعد آنے والے اہل علم میں سے کون سے حضرات بلند آواز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھا کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1188]
Hadith No.: 1174 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ الأَزْرَقُ يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، جَدِّي ، أبِي ، ابْنُ سَمْعَانَ ، الْعَلاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَبِيهِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الأَزْرَقُ يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، حَدَّثَنِي جَدِّي ، ثنا أبِي ، ثنا ابْنُ سَمْعَانَ ، عَنِ الْعَلاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ صَلَّى صَلاةً لَمْ يَقْرَأْ فِيهَا بِأُمِّ الْقُرْآنِ فَهِيَ خِدَاجٌ غَيْرُ تَمَامٍ" ، قَالَ: فَقُلْتُ: يَا أَبَا هُرَيْرَةَ: إِنِّي رُبَّمَا كُنْتُ مَعَ الإِمَامِ، قَالَ: فَغَمَزَ ذِرَاعِي، ثُمَّ قَالَ: اقْرَأْ بِهَا فِي نَفْسِكَ. فَإِنِّي فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: إِنِّي قَسَمْتُ الصَّلاةَ بَيْنِي وَبَيْنَ عَبْدِي نِصْفَيْنِ فَنِصْفُهَا لَهُ، يَقُولُ عَبْدِي إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاةَ: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ فَيَذْكُرُنِي عَبْدِي، ثُمَّ يَقُولُ: الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، فَأَقُولُ: حَمِدَنِي عَبْدِي، ثُمَّ يَقُولُ: الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، فَأَقُولُ: أَثْنَى عَلَيَّ عَبْدِي، ثُمَّ يَقُولُ: مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ، فَأَقُولُ: مَجَّدَنِي عَبْدِي، ثُمَّ يَقُولُ: إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ، فَهَذِهِ الآيَةُ بَيْنِي وَبَيْنَ عَبْدِي نِصْفَيْنِ، وَآخِرُ السُّورَةِ لِعَبْدِي وَلِعَبْدِي مَا سَأَلَ" . ابْنُ سَمْعَانَ هُوَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زِيَادِ بْنِ سَمْعَانَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ، وَرَوَى هَذَا الْحَدِيثَ جَمَاعَةٌ مِنَ الثِّقَاتِ، عَنِ الْعَلاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ مِنْهُمْ: مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، وَابْنُ جُرَيْجٍ، وَرَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ، وَابْنُ عُيَيْنَةَ، وَابْنُ عَجْلانَ، وَالْحَسَنُ بْنُ الْحُرِّ، وَأَبُو أُوَيْسٍ وَغَيْرُهُمْ عَلَى اخْتِلافٍ مِنْهُمْ فِي الإِسْنَادِ وَاتِّفَاقٍ مِنْهُمْ عَلَى الْمَتْنِ، فَلَمْ يَذْكُرْ أَحَدٌ مِنْهُمْ فِي حَدِيثِهِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، وَاتِّفَاقُهُمْ عَلَى خِلافِ مَا رَوَاهُ ابْنُ سَمْعَانَ أَوْلَى بِالصَّوَاب.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص نماز پڑھتے ہوئے سورۃ فاتحہ نہیں پڑھتا، وہ نماز مکمل نہیں ہوتی، پوری نہیں ہوتی۔“ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے کہا: اے سیدنا ابوہریرہ! بعض اوقات میں امام کی اقتداء میں ہوتا ہوں۔ انہوں نے میری پنڈلی پر (کوئی چیز) چبھوتے ہوئے فرمایا: پھر تم دل میں اسے پڑھ لو، کیونکہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میں نے نماز (میں قراءت) کو اپنے اور اپنے بندوں کے درمیان دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے۔ اس کا نصف حصہ میرے لیے ہے۔ میرا بندہ نماز کے آغاز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھتا ہے، تو میرا بندہ میرا ذکر کرتا ہے۔ پھر وہ کہتا ہے: ’الحمد للہ رب العالمین‘، تو میں کہتا ہوں: میرے بندے نے میری حمد بیان کی ہے۔ پھر وہ کہتا ہے: ’الرحمن‘، تو میں کہتا ہوں: میرے بندے نے میری تعریف کی۔ پھر وہ کہتا ہے: ’مالک‘، تو میں کہتا ہوں: میرے بندے نے میری بزرگی بیان کی۔ پھر وہ کہتا ہے: ’إیاک نعبد وإیاک نستعین‘، تو یہ آیت میرے اور میرے بندے کے درمیان دو حصوں میں تقسیم ہو گی۔ سورت کا آخری حصہ میرے بندے کے لیے ہے اور میرے بندے نے جو مانگا ہے، وہ اسے ملے گا۔“ ابن سمعان رحمہ اللہ نامی راوی، عبداللہ بن سمعان ہے اور یہ شخص متروک الحدیث ہے۔ ثقہ راویوں کی ایک جماعت نے اس حدیث کو علاء بن عبدالرحمن رحمہ اللہ کے حوالے سے نقل کیا ہے۔ ان راویوں میں امام مالک بن انس رحمہ اللہ، شیخ ابن جریج رحمہ اللہ، شیخ روح بن قاسم رحمہ اللہ، شیخ ابن عیینہ رحمہ اللہ، ابن عجلان رحمہ اللہ، حسن بن حر رحمہ اللہ، ابواویس رحمہ اللہ اور دیگر حضرات شامل ہیں۔ ان حضرات نے اس روایت کی سند میں اختلاف نقل کیا ہے، تاہم متن پر ان کا اتفاق ہے۔ ان میں سے کسی ایک نے بھی اپنی روایت میں بسم اللہ الرحمن الرحیم کے الفاظ نقل نہیں کیے۔ تو ان تمام حضرات کا متفقہ طور پر ابن سمعان رحمہ اللہ کی نقل کردہ روایت کے خلاف نقل کرنا درست سمجھا جائے گا، باقی اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1189]
Hadith No.: 1175 Sunan Daraqutni
يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، ومُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، جَعْفَرُ بْنُ مُكْرَمٍ ، أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ ، عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ ، نُوحُ بْنُ أَبِي بِلالٍ ، سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، ومُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، قَالا: نا جَعْفَرُ بْنُ مُكْرَمٍ ، ثنا أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ ، ثنا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ ، أَخْبَرَنِي نُوحُ بْنُ أَبِي بِلالٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا قَرَأْتُمِ: الْحَمْدُ لِلَّهِ فَاقْرَءُوا: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ إِنَّهَا أُمُّ الْقُرْآنِ، وَأُمُّ الْكِتَابِ، وَالسَّبْعُ الْمَثَانِي، وَبِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ إِحْدَاهَا" . قَالَ أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ: ثُمَّ لَقِيتُ نُوحًا فَحَدَّثَنِي، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، بِمِثْلِهِ وَلَمْ يَرْفَعْهُ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جب تم ’الحمد للہ رب العالمین‘ پڑھو، تو بسم اللہ الرحمن الرحیم بھی پڑھو، کیونکہ یہ ام القرآن، ام الکتاب، اور سبع مثانی ہے اور بسم اللہ الرحمن الرحیم اس کی ایک آیت ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1190]
Hadith No.: 1177 Sunan Daraqutni
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، أَبُو خَيْثَمَةَ ، عَلِيِّ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ قَحْطَبَةَ ، مَحْمُودُ بْنُ خِدَاشٍ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الأُمَوِيُّ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى الأُمَوِيُّ ، أبِي ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، أُمِّ سَلَمَةَ
قُرِئَ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، وَأَنَا أَسْمَعُ: حَدَّثَكُمْ أَبُو خَيْثَمَةَ ، وَقُرِئَ عَلَى عَلِيِّ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ قَحْطَبَةَ ، وَأَنَا أَسْمَعُ حَدَّثَكُمْ مَحْمُودُ بْنُ خِدَاشٍ ، قَالا: نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الأُمَوِيُّ ، وَقُرِئَ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، وَأَنَا أَسْمَعُ حَدَّثَكُمْ سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى الأُمَوِيُّ ، حَدَّثَنَا أبِي ، ثنا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَرَأَ يَقْطَعُ قِرَاءَتَهُ آيَةً: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ {1} الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ {2} الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ {3} مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ {4} سورة الفاتحة آية 1-4" . وَاللَّفْظُ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ، إِسْنَادُهُ صَحِيحٌ، وَكُلُّهُمْ ثِقَاتٌ. قَالَ لَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ: وَرَوَاهُ عُمَرُ بْنُ هَارُونَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، فَزَادَ فِيهِ كَلامًا.
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب قراءت کرتے تھے، تو ایک ایک آیت کو الگ الگ کر کے پڑھتے تھے۔ آپ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھتے تھے۔ روایت کے یہ الفاظ عبداللہ بن محمد رحمہ اللہ نامی راوی کے ہیں۔ اس کی سند مستند ہے، اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ عبداللہ بن محمد رحمہ اللہ نے ہمارے سامنے یہ بات بیان کی ہے: عمر بن ہارون رحمہ اللہ نے اسے ابن جریج رحمہ اللہ کے حوالے سے نقل کیا ہے اور اس میں کچھ اضافی الفاظ نقل کیے ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1191]
Hadith No.: 1178 Sunan Daraqutni
يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، أَبُو دَاوُدَ ، شُعْبَةُ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعْدِ بْنِ زُرَارَةَ ، عَبْدَ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، ثنا أَبُو دَاوُدَ ، ثنا شُعْبَةُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعْدِ بْنِ زُرَارَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجَ ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ،" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا اسْتَفْتَحَ الصَّلاةَ قَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ سورة الفاتحة آية 2، ثُمَّ سَكَتَ هُنَيْهَةً" . لَمْ يَرْفَعْهُ غَيْرُ أَبِي دَاوُدَ، عَنْ شُعْبَةَ، وَوَقَفَهُ غَيْرُهُ مِنْ فِعْلِ أَبِي هُرَيْرَةَ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز کے آغاز میں ”الحمد للہ رب العالمین“ پڑھتے تھے، پھر اس کے بعد تھوڑی دیر کے لیے خاموشی اختیار کرتے تھے۔ اس روایت کو مرفوع حدیث کے طور پر شعبہ رحمہ اللہ کے حوالے سے صرف ابوداؤد رحمہ اللہ نامی راوی نے نقل کیا ہے، جبکہ دیگر راویوں نے اسے موقوف روایت کے طور پر سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے فعل کے طور پر نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1192]
Hadith No.: 1179 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ أَبُو حَامِدٍ ، عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، أَبُو قُتَيْبَةَ ، عُمَرُ بْنُ نَبْهَانَ ، قَتَادَةَ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ أَبُو حَامِدٍ ، ثنا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، ثنا أَبُو قُتَيْبَةَ ، ثنا عُمَرُ بْنُ نَبْهَانَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي نَعْلَيْهِ وَفِي خُفَّيْهِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو جوتے پہن کر اور موزے پہن کر نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1193]
Hadith No.: 1180 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ وَاصِلٍ ، خَلادُ بْنُ خَالِدٍ الْمُقْرِئُ ، أَسْبَاطُ بْنُ نَصْرٍ ، السُّدِّيِّ ، عَبْدِ خَيْرٍ ، عَلِيٌّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، ثنا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ وَاصِلٍ ، ثنا خَلادُ بْنُ خَالِدٍ الْمُقْرِئُ ، ثنا أَسْبَاطُ بْنُ نَصْرٍ ، عَنِ السُّدِّيِّ ، عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ ، قَالَ: سُئِلَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ السَّبْعِ الْمَثَانِي، فَقَالَ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ، فَقِيلَ لَهُ: إِنَّمَا هِيَ سِتُّ آيَاتٍ، فَقَالَ:" بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ سورة الفاتحة آية 1، آيَةٌ" .
Translation: محمد محی الدین .
عبد خیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے ”سبع مثانی“ کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو انہوں نے فرمایا: ”الحمد للہ“۔ ان سے کہا گیا: یہ تو چھ آیات ہیں۔ انہوں نے فرمایا: بسم اللہ الرحمن الرحیم بھی ایک آیت ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1194]