☽ 4 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تنہا نماز پڑھنے والے کے ساتھ نماز پڑھنا
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← نماز کا بیان← تنہا نماز پڑھنے والے کے ساتھ نماز پڑھنا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 1066 سنن دارقطنی
يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الأَسَدِيُّ ، أبِي ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، ثَابِتٍ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، ثنا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الأَسَدِيُّ ، ثنا أبِي ، نا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَجُلا جَاءَ وَقَدْ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَامَ يُصَلِّي وَحْدَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ يَتَّجِرُ عَلَى هَذَا فَلْيُصَلِّي مَعَهُ؟" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص آیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس وقت نماز ادا کر چکے تھے وہ شخص اٹھ کر تنہا نماز ادا کرنے لگا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کون شخص اس کے ساتھ تعاون کرے گا؟ وہ اس کے ساتھ (دوبارہ) یہ نماز ادا کرے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1081]
حدیث نمبر: 1067 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، إِسْحَاقُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ عِيسَى الْمَرْوَزِيُّ ، خَالِدُ بْنُ عَبْدِ السَّلامِ الصَّدَفِيُّ ، الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ ، عِصْمَةَ بْنِ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا إِسْحَاقُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ عِيسَى الْمَرْوَزِيُّ ، نا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ السَّلامِ الصَّدَفِيُّ ، نا الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ ، عَنْ عِصْمَةَ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ صَلَّى الظُّهْرَ وَقَعَدَ فِي الْمَسْجِدِ إِذْ دَخَلَ رَجُلٌ يُصَلِّي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَلا رَجُلٌ يَقُومُ فَيَتَصَدَّقُ عَلَى هَذَا فَيُصَلِّي مَعَهُ؟" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عصمہ بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ظہر کی نماز ادا کر لینے کے بعد مسجد میں تشریف فرما تھے اسی دوران ایک شخص اندر آیا اور نماز ادا کرنے لگا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا کوئی شخص اٹھ کر اس کے ساتھ بھلائی کرے گا کہ وہ اس کے ساتھ نماز ادا کرے؟“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1082]