☽ 5 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ بَيَانِ الْمَوْضِعِ الَّذِي يَجُوزُ فِيهِ الصَّلَاةِ وَمَا يَجُوزُ فِيهِ مِنَ النِّيَابِ
سنن الدارقطني
الكتب← سنن الدارقطني← كِتَابُ الْحَيْضِ← بَابُ بَيَانِ الْمَوْضِعِ الَّذِي يَجُوزُ فِيهِ الصَّلَاةِ وَمَا يَجُوزُ فِيهِ مِنَ النِّيَابِ
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 3
حديث رقم: 868 سنن الدارقطني
أَبُو شَيْبَةَ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ جَعْفَرٍ الْخُوَارِزْمِيُّ ، الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، أَبُو حَفْصٍ الأَبَّارُ ، أَبَانَ بْنِ أَبِي عَيَّاشٍ ، مُجَاهِدٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو شَيْبَةَ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ جَعْفَرٍ الْخُوَارِزْمِيُّ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نا أَبُو حَفْصٍ الأَبَّارُ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ أَبِي عَيَّاشٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْحَائِطِ تُلْقَى فِيهِ الْعَذِرَةُ وَالنَّتْنُ، قَالَ:" إِذَا سُقِيَ ثَلاثَ مَرَّاتٍ فَصَلِّ فِيهِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: ایسی جگہ جہاں گندگی وغیرہ پھینکی جاتی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب اس جگہ کو تین مرتبہ سیراب کر لیا جائے (یعنی دھو لیا جائے) تم اس میں نماز ادا کر لو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 880]
حديث رقم: 869 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ ، هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ ، ابْنُ فُضَيْلٍ ، أَبَانَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ ، نا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ أَبَانَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ هَذِهِ الْحِيطَانِ الَّتِي تُلْقَى فِيهَا هَذِهِ الْعَذِرَاتُ وَهَذَا الزَّبَلُ أَيُصَلَّى فِيهَا؟ قَالَ:" إِذَا سُقِيَتْ ثَلاثَ مَرَّاتٍ فَصَلِّ فِيهَا" ، وَرَفَعَ ذَلِكَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. اخْتَلَفَا فِي الإِسْنَادِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
الترجمة: محمد محی الدین .
نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے ایسی جگہ کے بارے میں دریافت کیا گیا جہاں گندگی وغیرہ پھینکی جاتی ہے، کیا وہاں نماز ادا کی جا سکتی ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: ”جب تین مرتبہ اسے سیراب کر لو تو تم وہاں نماز ادا کر لو۔“ انہوں نے اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے مرفوع روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ تاہم اس روایت کی سند میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ باقی اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 881]
حديث رقم: 870 سنن الدارقطني
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، عَلِيُّ بْنُ مُجَاهِدٍ ، رَبَاحٌ النُّوبِيُّ أَبُو مُحَمَّدٍ ، أَسْمَاءَ بِنْتَ أَبِي بَكْرٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ مُجَاهِدٍ ، ثنا رَبَاحٌ النُّوبِيُّ أَبُو مُحَمَّدٍ مَوْلَى آلِ الزُّبَيْرِ، قَالَ: سَمِعْتُ أَسْمَاءَ بِنْتَ أَبِي بَكْرٍ ، تَقُولُ لِلْحَجَّاجِ:" إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ احْتَجَمَ فَدَفَعَ دَمَهُ إِلَى ابْنِي فَشَرِبَهُ، فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلامُ فَأَخْبَرَهُ، فَقَالَ: مَا صَنَعْتَ؟، قَالَ: كَرِهْتُ أَنْ أَصُبَّ دَمَكَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لا تَمَسَّكَ النَّارُ، وَمَسَحَ عَلَى رَأْسِهِ، وَقَالَ: وَيْلٌ لِلنَّاسِ مِنْكَ وَوَيْلٌ لَكَ مِنَ النَّاسِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہا نے حجاج بن یوسف سے یہ کہا تھا: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پچھنے لگوائے۔ آپ نے اپنا (نکالا ہوا خون) میرے بیٹے کو دیا تو میرے بیٹے نے اسے پی لیا۔ جبرائیل علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اس بارے میں بتایا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے (میرے بیٹے) سے دریافت کیا: ”تم نے ایسا کیوں کیا؟“ تو اس نے عرض کیا: ”مجھے یہ اچھا نہیں لگا کہ میں آپ کا خون بہا دوں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جہنم تمہیں کبھی بھی نہیں چھوئے گی۔“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کے سر پر ہاتھ پھیرا اور ارشاد فرمایا: ”ان لوگوں کے لیے بربادی ہے جو تمہارے حوالے سے (جرم کے مرتکب ہوں گے یعنی تمہیں شہید کر دیں گے)۔ ان لوگوں کے لیے بربادی ہے جو تمہارے حوالے سے (جرم کے مرتکب ہوں گے یعنی تمہیں شہید کریں گے)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 882]