ابْنُ صَاعِدٍ ، الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ رُمَيْسٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الدَّقِيقِيُّ ، يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، نا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ رُمَيْسٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الدَّقِيقِيُّ ، قَالا: نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، نا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا بَلَغَ أَوْلادُكُمْ سَبْعَ سِنِينَ فَفَرِّقُوا بَيْنَ فُرُشِهِمْ، فَإِذَا بَلَغُوا عَشْرَ سِنِينَ فَاضْرِبُوهُمْ عَلَى الصَّلاةِ" .
Translation: محمد محی الدین .
عبدالملک بن ربیع اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تک مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تمہاری اولاد سات سال کی ہو جائے تو ان کے بستر الگ کر دو۔ جب وہ دس سال کے ہو جائیں تو نماز (چھوڑنے) کی وجہ سے ان کی پٹائی کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 886]