☽ 4 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Daraqutni

Hadith No.: 4086
Books← Sunan Daraqutni← Chapters← Bab← Hadith No. 4086
إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَلِيٍّ الْحَطَنِيُّ ، مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ الأَنْصَارِيُّ ، الرَّبِيعُ بْنُ ثَعْلَبٍ ، مَسْعَدَةُ بْنُ الْيَسَعِ الْبَاهِلِيُّ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، أَبِي سَلَمَةَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَلِيٍّ الْحَطَنِيُّ ، نَا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ الأَنْصَارِيُّ ، نَا الرَّبِيعُ بْنُ ثَعْلَبٍ ، نَا مَسْعَدَةُ بْنُ الْيَسَعِ الْبَاهِلِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" عَنْ مِيرَاثِ الْعَمَّةِ وَالْخَالَةِ، فَقَالَ: لا أَدْرِي حَتَّى يَأْتِيَنِي جِبْرِيلُ، ثُمَّ قَالَ: أَيْنَ السَّائِلُ عَنْ مِيرَاثِ الْعَمَّةِ وَالْخَالَةِ؟، فَأَتَى الرَّجُلُ، فَقَالَ: سَارَّنِي جِبْرِيلُ أَنَّهُ لا شَيْءَ لَهُمَا" ، لَمْ يُسْنِدْهُ غَيْرُ مَسْعَدَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَالصَّوَابُ مُرْسَلٌ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے پھوپھی اور خالہ کی وراثت کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ نے فرمایا کہ: ”مجھے اس بارے میں علم نہیں ہے، جبرائیل علیہ السلام مجھے آ کر (اس بارے میں بتا دیں گے)۔“ پھر آپ نے ارشاد فرمایا: ”پھوپھی اور خالہ کی وراثت کے بارے میں دریافت کرنے والے شخص کہاں ہے؟“ اس شخص کو لایا گیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”جبرائیل علیہ السلام نے مجھے یہ بات بتائی ہے کہ ان دونوں کو کوئی چیز نہیں ملے گی (یعنی یہ وارث نہیں بنیں گی)۔“ اس روایت کو محمد بن عمرو کے حوالے سے صرف مسعدہ نامی راوی نے نقل کیا ہے اور یہ راوی ضعیف ہے، درست یہ ہے کہ یہ روایت ”مرسل“ ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْفَرَائِضِِ/حدیث: 4159]
← Previous Hadith (4085) Back to Bab Next Hadith → (4087)