☽ 3 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Daraqutni

Hadith No.: 3830
Books← Sunan Daraqutni← Chapters← Bab← Hadith No. 3830
عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُحَمَّدٍ أَبُو قِلابَةَ ، بِشْرُ بْنُ عُمَرَ ، شُعْبَةُ ، أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ ، ابْنَ عُمَرَ ، عُمَرُ
نَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، نَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُحَمَّدٍ أَبُو قِلابَةَ ، نَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ ، نَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ ، يَقُولُ:" طَلَّقْتُ امْرَأَتِي وَهِيَ حَائِضٌ، فَأَتَى عُمَرُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ، فَقَالَ: مُرْهُ فَلْيُرَاجِعْهَا، فَإِذَا طَهُرَتْ فَلْيُطَلِّقْهَا إِنْ شَاءَ، قَالَ: فَقَالَ عُمَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَفَتُحْتَسَبُ بِتِلْكَ التَّطْلِيقَةِ؟، قَالَ: نَعَمْ ،.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میں نے اپنی اہلیہ کو طلاق دے دی، وہ عورت اس وقت حیض کی حالت میں تھی، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ سے (اس مسئلہ کے بارے میں) دریافت کیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس سے کہو کہ وہ رجوع کر لے، جب وہ عورت پاک ہو جائے گی، اس وقت اگر چاہے، تو اسے طلاق دے دے۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”کیا آپ اس طلاق کو واقع میں شمار کریں گے؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جی ہاں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3893]
← Previous Hadith (3829) Back to Bab Next Hadith → (3831)