☽ 1 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

سنن الدارقطني

حديث رقم: 3795
الكتب← سنن الدارقطني← الأبواب← الباب← حديث رقم 3795
مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا الْمُحَارِبِيُّ ، هِشَامُ بْنُ يُونُسَ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْمُحَارِبِيُّ ، إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، طَاوُسٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا الْمُحَارِبِيُّ ، نَا هِشَامُ بْنُ يُونُسَ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْمُحَارِبِيُّ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ،" أَنَّ رَجُلا ظَاهَرَ مِنِ امْرَأَتِهِ، فَرَأَى بَيَاضَ الْخَلْخَالِ فِي السَّاقِ فِي الْقَمَرِ، فَوَقَعَ عَلَيْهَا، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ، فَقَالَ: أَمَا سَمِعْتَ اللَّهَ يَقُولُ: مِنْ قَبْلِ أَنْ يَتَمَاسَّا سورة المجادلة آية 3، أَمْسِكْ عَلَيْكَ امْرَأَتَكَ حَتَّى تُكَفِّرَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے اپنی اہلیہ کے ساتھ ظہار کیا۔ پھر انہوں نے چاندنی رات میں اس عورت کی پنڈلی کی چمک دیکھی، تو (خود پر قابونہ پا سکے) اور اس کے ساتھ صحبت کر لی۔ پھر وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بتایا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم نے اللہ کا یہ فرمان نہیں سنا: ان دونوں کے ایک دوسرے کے ساتھ صحبت کرنے سے پہلے (کفارہ ادا کرنا ہو گا)؟“ (نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا) ”اب جب تک تم کفارہ ادا نہیں کرتے، اپنی بیوی کے ساتھ صحبت نہ کرنا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3855]
الحديث السابق → (3794) العودة إلى الباب ← الحديث التالي (3796)