عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، أَبُو مَعْمَرٍ الْقَطِيعِيُّ ، هِشَامٌ ، وَحَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، أَشْعَثَ ، عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، الْبَرَاءِ ، خَالِي
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا أَبُو مَعْمَرٍ الْقَطِيعِيُّ ، نَا هِشَامٌ ، وَحَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنِ الْبَرَاءِ ، قَالَ: لَقِيتُ خَالِي فَقُلْتُ: أَيْنَ تُرِيدُ؟، قَالَ:" بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةَ أَبِيهِ، فَأَمَرَنِي أَنْ أَضْرِبَ عُنُقَهُ" ، زَادَ حَفْصٌ:" وَآتِيهِ بِرَأْسِهِ".
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میری اپنے ماموں سے ملاقات ہوئی، میں نے دریافت کیا: ”آپ کہاں جا رہے ہیں؟“ انہوں نے فرمایا: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے ایک ایسے شخص کی طرف بھیجا ہے، جس نے اپنے باپ کی بیوی کے ساتھ شادی کر لی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے یہ ہدایت کی ہے کہ میں اس کی گردن اڑا دوں۔“ حفص نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”میں اس کا سر لے کر نبی کی خدمت میں آؤں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3440]