عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، أَبُو الأَشْعَثِ ، يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، خَالِدٌ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نا أَبُو الأَشْعَثِ ، نا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنِي خَالِدٌ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسْأَلُ، فَيَقُولُ:" لا حَرَجَ"، فَقَالَ: حَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَذْبَحَ، قَالَ:" لا حَرَجَ"، قَالَ: رَمَيْتُ بَعْدَمَا أَمْسَيْتُ، قَالَ:" لا حَرَجَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سوال کیا جاتا اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم یہی فرماتے: ”کوئی حرج نہیں ہے۔“ ایک شخص نے عرض کی: ”میں نے قربانی سے پہلے سر منڈوا لیا ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی حرج نہیں ہے۔“ ایک شخص نے عرض کی: ”میں نے شام کے بعد کنکریاں ماری ہیں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی حرج نہیں ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2575]