☽ 4 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Daraqutni

Hadith No.: 2368
Books← Sunan Daraqutni← Chapters← Bab← Hadith No. 2368
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ ، وَالْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ ، أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ ، هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ ، الزُّهْرِيِّ ، أَبِي سَلَمَةَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ ، وَالْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ ، قَالا: نا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ ، ثنا هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَجُلا أَتَى إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَحَدَّثَهُ أَنَّهُ وَقَعَ بِأَهْلِهِ فِي رَمَضَانَ، فَقَالَ لَهُ:" أَعْتِقْ رَقَبَةً"، قَالَ: لا أَجِدُهَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" فَصُمْ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ"، قَالَ: مَا أَسْتَطِيعُ، قَالَ:" فَأَطْعِمْ سِتِّينَ مِسْكِينًا"، قَالَ: مَا أَجِدُ ذَلِكَ، قَالَ: فَأُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِكْتَلٍ فِيهِ تَمْرٌ قَدْرَ خَمْسَةَ عَشَرَ صَاعًا، فَقَالَ:" خُذْ هَذَا فَتَصَدَّقْ بِهِ"، قَالَ: عَلَى أَحْوَجَ مِنِّي وَأَهْلِ بَيْتِي فَمَا أَجِدُ أَحْوَجَ مِنِّي وَأَهْلِ بَيْتِي، قَالَ:" كُلْهُ أَنْتَ وَأَهْلُ بَيْتِكَ، وَصُمْ يَوْمًا، وَاسْتَغْفِرِ اللَّهَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے آپ کو بتایا کہ اس نے رمضان میں (روزے کے دوران) اپنی بیوی کے ساتھ صحبت کر لی ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ایک غلام آزاد کرو۔“ اس نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! میرے پاس وہ نہیں ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم مسلسل دو ماہ روزے رکھو۔“ اس نے کہا: ”میں اس کی استطاعت نہیں رکھتا۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلاؤ۔“ اس نے عرض کی: ”میں اس کی بھی طاقت نہیں رکھتا۔“ راوی بیان کرتے ہیں: پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں ایک برتن لایا گیا، جس میں پندرہ صاع کھجوریں تھیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے لو اور اسے صدقہ کر دو۔“ اس نے عرض کی: ”کیا اپنے اور گھر والوں سے زیادہ ضرورت مند کو کروں؟ مجھے اپنے اور اپنے گھر والوں سے زیادہ کوئی ضرورت مند نہیں۔“ آپ نے فرمایا: ”اسے تم کھا لو اور تمہارے گھر والے کھائیں اور تم ایک دن روزہ رکھ لو اور اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2402]
← Previous Hadith (2367) Back to Bab Next Hadith → (2369)