أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ ثَابِتٍ الصَّيْدَلانِيُّ ، أَبُو مُحَمَّدٍ حَامِدُ بْنُ الشَّاذِي الْكَجِّيُّ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ يُوسُفَ الْبَلْخِيُّ ، أَبُو إِسْحَاقَ الْخُوَارِزْمِيُّ ، عَاصِمًا الأَحْوَلَ
حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ ثَابِتٍ الصَّيْدَلانِيُّ ، ثنا أَبُو مُحَمَّدٍ حَامِدُ بْنُ الشَّاذِي الْكَجِّيُّ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يُوسُفَ الْبَلْخِيُّ أَخُو عِصَامِ بْنِ يُوسُفَ، ثنا أَبُو إِسْحَاقَ الْخُوَارِزْمِيُّ ، قَالَ: سَأَلْتُ عَاصِمًا الأَحْوَلَ أَيَسْتَاكُ الصَّائِمُ؟ قَالَ: نَعَمْ"، قُلْتُ:" بِرَطْبِ السِّوَاكِ وَيَابِسِهِ؟ قَالَ: نَعَمْ"، قُلْتُ:" أَوَّلَ النَّهَارِ وَآخِرَهُ؟ قَالَ: نَعَمْ"، قُلْتُ:" عَمَّنْ؟ قَالَ: عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" . أَبُو إِسْحَاقَ الْخُوَارِزْمِيُّ ضَعِيفٌ.
Translation: محمد محی الدین .
ابواسحاق خوارزمی بیان کرتے ہیں: میں نے عاصم احول سے سوال کیا: کیا روزہ دار شخص مسواک کر سکتا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں!“ میں نے دریافت کیا: تر اور خشک دونوں طرح کی مسواک کر سکتا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں!“ میں نے سوال کیا: دن کے ابتدائی یا آخری دونوں حصوں میں کر سکتا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں!“ میں نے دریافت کیا: یہ بات کس سے منقول ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا: ”سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے منقول ہے۔“ اس روایت کا راوی ابواسحاق خوارزمی ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2366]