☽ 4 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Daraqutni

Hadith No.: 2227
Books← Sunan Daraqutni← Chapters← Bab← Hadith No. 2227
عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جُنَادٍ ، أَبُو مَعْمَرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَبْدُ الْوَارِثِ ، حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الأَوْزَاعِيُّ ، يَعِيشَ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ هِشَامٍ ، أَبَاهُ ، مَعْدَانُ بْنُ أَبِي طَلْحَةَ ، أَبَا الدَّرْدَاءِ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جُنَادٍ ، نا أَبُو مَعْمَرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو ، نا عَبْدُ الْوَارِثِ ، نا حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ يَعِيشَ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ هِشَامٍ ، حَدَّثَهُ أَنَّ أَبَاهُ ، حَدَّثَهُ، حَدَّثَنِي مَعْدَانُ بْنُ أَبِي طَلْحَةَ ، أَنَّ أَبَا الدَّرْدَاءِ أَخْبَرَهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" قَاءَ فَأَفْطَرَ"، قَالَ: فَلَقِيتُ ثَوْبَانَ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَسْجِدِ دِمَشْقَ، فَقُلْتُ لَهُ: إِنَّ أَبَا الدَّرْدَاءِ أَخْبَرَنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَاءَ فَأَفْطَرَ، قَالَ:" صَدَقَ، أَنَا صَبَبْتُ عَلَيْهِ وُضُوءَهُ" . قِيلَ: مَعْدَانُ بْنُ أَبِي طَلْحَةَ، وَقِيلَ: مَعْدَانُ بْنُ طَلْحَةَ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو قے آ گئی، تو آپ نے روزہ توڑ دیا۔ راوی بیان کرتے ہیں: بعد میں میری ملاقات دمشق کی جامع مسجد میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے آزاد کردہ غلام سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے ہوئی، تو میں نے انہیں بتایا: سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ بات بتائی ہے، ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو قے آ گئی تھی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے روزہ توڑ لیا تھا۔ سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: انہوں نے ٹھیک کہا، میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو وضو کروایا تھا۔ اس روایت کے ایک راوی کا نام ایک قول کے مطابق معدان بن ابوطلحہ ہے اور ایک قول کے مطابق معدان بن طلحہ ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2258]
← Previous Hadith (2226) Back to Bab Next Hadith → (2228)