أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بَطْحَاءَ ، حَمَّادُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَنْبَسَةَ ، أَبُو دَاوُدَ ، سُلَيْمَانُ بْنُ مُعَاذٍ الضَّبِّيُّ ، سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عِكْرِمَةَ ، عَائِشَةُ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بَطْحَاءَ ، وَآخَرُونَ قَالُوا: نا حَمَّادُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَنْبَسَةَ ، ثنا أَبُو دَاوُدَ ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ مُعَاذٍ الضَّبِّيُّ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، قَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ : دَخَلَ عَلَيَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" عِنْدَكِ شَيْءٌ؟"، قُلْتُ: لا، قَالَ:" إِذًا أَصُومُ"، وَدَخَلَ عَلَيَّ يَوْمًا آخَرَ، فَقَالَ:" أَعِنْدَكِ شَيْءٌ؟"، قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ:" إِذًا أُطْعِمُ، وَإِنْ كُنْتُ قَدْ فَرَضْتُ الصَّوْمَ" . هَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میرے پاس تشریف لائے، دریافت کیا گیا: ”تمہارے پاس (کھانے کے لیے) کچھ ہے؟“ میں نے عرض کی: نہیں! نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پھر میں روزہ رکھ لیتا ہوں۔“ پھر ایک دن آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے، تو آپ نے دریافت کیا: ”کیا تمہارے پاس کھانے کے لیے کچھ ہے؟“ میں نے عرض کی: جی ہاں! تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پھر میں کھا لیتا ہوں، اگرچہ میں نے روزے کی نیت کی تھی۔“ اس روایت کی سند حسن صحیح ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2233]