أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، خَالِدُ بْنُ يُوسُفَ السَّمْتِيُّ ، أَبُو عَوَانَةَ ، سِمَاكُ بْنُ حَرْبٍ ، ابْنُ أُمِّ هَانِئٍ ، مِنْهَا
حَدَّثَنَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، إِمْلاءً، ثنا خَالِدُ بْنُ يُوسُفَ السَّمْتِيُّ ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ ، ثنا سِمَاكُ بْنُ حَرْبٍ ، عَنِ ابْنُ أُمِّ هَانِئٍ أَنَّهُ سَمِعَهُ مِنْهَا ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِشَرَابٍ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ، فَشَرِبَ ثُمَّ نَاوَلَنِي فَشَرِبْتُ، ثُمَّ قُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، إِنِّي كُنْتُ صَائِمَةً، فَقَالَ لَهَا:" أَكُنْتِ تَقْضِينَ عَنْكِ شَيْئًا؟"، قَالَتْ: لا، قَالَ:" فَلا يَضُرُّكِ" . اخْتُلِفَ عَنْ سِمَاكٍ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا کے صاحبزادے بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لیے مشروب لایا گیا، آپ نے اسے پیا، پھر میری طرف بڑھا دیا، پھر میں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! میں نے روزہ رکھا ہوا تھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم نے کوئی قضاء روزہ رکھا تھا؟“ انہوں نے عرض کی: نہیں! نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تمہیں کوئی نقصان نہیں ہے۔“ سماک نامی راوی سے نقل کرنے میں اس روایت کے الفاظ میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2223]