أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ رِفَاعَةَ أَبُو هِشَامٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، حُصَيْنٌ ، عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، أَبِي الْبَخْتَرِيِّ ، ابْنَ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ رِفَاعَةَ أَبُو هِشَامٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، ثنا حُصَيْنٌ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ ، قَالَ: خَرَجْنَا لِلْعُمْرَةِ فَلَمَّا نَزَلْنَا بَطْنَ نَخْلَةَ رَأَيْنَا الْهِلالَ، فَقَالَ بَعْضُهُمْ: هُوَ لِثَلاثٍ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: لِلَيْلَتَيْنِ، فَلَقِيَنَا ابْنَ عَبَّاسٍ ، فَقُلْنَا لَهُ: إِنَّا رَأَيْنَا الْهِلالَ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: هُوَ لِلَيْلَتَيْنِ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: لِثَلاثٍ، قَالَ:" أَيَّ لَيْلَةٍ رَأَيْتُمُوهُ؟"، قُلْنَا: لَيْلَةَ كَذَا وَكَذَا، فَقَالَ:" هُوَ لِلَّيْلَةِ الَّتِي رَأَيْتُمُوهُ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَدَّهُ إِلَى الرُّؤْيَةِ" . وَهَذَا صَحِيحٌ.
Translation: محمد محی الدین .
ابوبختری بیان کرتے ہیں: ہم لوگ عمرہ کرنے کے لیے روانہ ہوئے، جب ہم نے بطن نخلہ میں پڑاؤ کیا، تو ہم نے چاند دیکھ لیا، بعض نے کہا: یہ دوسری کا چاند ہے اور بعض نے کہا: یہ تیسری کا چاند ہے، پھر ہماری ملاقات سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے ہوئی، ہم نے انہیں بتایا: ہم نے چاند دیکھا تھا، بعض نے کہا: دوسری رات کا چاند ہے اور بعض نے کہا: تیسری رات کا چاند ہے، انہوں نے کہا: تم نے کس رات میں اسے دیکھا تھا، تو ہم نے کہا: فلاں رات کو، تو انہوں نے فرمایا: ”یہ اسی رات کا ہے، جس رات میں تم نے دیکھا تھا، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کے حکم کو دیکھنے کے ساتھ مشروط قرار دیا ہے۔“ یہ روایت مستند ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2209]