الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، حَجَّاجٌ ، عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، جَابِرُ بْنُ الْكُرْدِيِّ ، يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حَجَّاجٌ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، ثنا حَجَّاجٌ ، وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، ثنا جَابِرُ بْنُ الْكُرْدِيِّ ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، ثنا حَجَّاجٌ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: جَاءَتِ امْرَأَتَانِ مِنْ أَهْلِ الْيَمَنِ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِمَا أَسْوِرَةٌ مِنْ ذَهَبٍ، فَقَالَ لَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَيَسُرُّكُمَا أَنْ يُسَوِّرَكُمَا اللَّهُ بِأَسْوِرَةٍ مِنْ نَارٍ؟"، قَالا: لا، قَالَ:" فَأَدِّيَا حَقَّ هَذَا" . وَقَالَ ابْنُ نُمَيْرٍ: عَلَيْهِمَا سِوَارَانِ مِنْ ذَهَبٍ، وَقَالَ أَيْضًا: فَأَدِّيَا حَقَّ هَذَا عَلَيْكُمَا، يَعْنِي الزَّكَاةَ، حَجَّاجٌ هُوَ ابْنُ أَرْطَأَةَ لا يُحْتَجُّ بِهِ.
Translation: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: یمن سے تعلق رکھنے والی دو خواتین نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں، انہوں نے سونے کے کنگن پہنے ہوئے تھے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان دونوں سے دریافت کیا: ”کیا تم دونوں اس بات کو پسند کرو گی کہ اللہ تعالیٰ تمہیں آگ کے کنگن پہنائے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”جی نہیں!“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پھر تم دونوں اس کا حق ادا کرو۔“ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ان دونوں نے سونے کے کنگن پہنے ہوئے تھے، اس میں یہ الفاظ بھی ہیں: (نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا): ”پھر تم دونوں اس کا حق ادا کرو، جو تم پر لازم ہے۔“ (راوی کہتے ہیں): اس سے مراد زکوٰۃ تھی۔ اس روایت کا راوی حجاج، یہ حجاج بن ارطاة ہے اور یہ مستند نہیں ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 1961]