☽ 3 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Daraqutni

Hadith No.: 1760
Books← Sunan Daraqutni← Chapters← Bab← Hadith No. 1760
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، ابْنُ فُضَيْلٍ ، خُصَيْفٌ ، أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، ثنا ابْنُ فُضَيْلٍ ، ثنا خُصَيْفٌ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" صَلَّى لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلاةَ الْخَوْفِ فَقَامُوا صَفَّيْنِ، صَفٌّ خَلْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَصَفٌّ مُسْتَقْبِلَ الْعَدُوِّ فَصَلَّى بِهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكْعَةً، وَجَاءَ الآخَرُونَ فَقَامُوا مَقَامَهُمْ وَاسْتَقْبَلَ هَؤُلاءِ الْعَدُوَّ فَصَلَّى بِهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكْعَةً ثُمَّ سَلَّمَ، فَقَامَ هَؤُلاءِ فَصَلُّوا لأَنْفُسِهِمْ ثُمَّ سَلَّمُوا، ثُمَّ ذَهَبُوا فَقَامُوا مَقَامَ أُولَئِكَ مُسْتَقْبِلِي الْعَدُوَّ فَرَجَعَ أُولَئِكَ إِلَى مَقَامِ هَؤُلاءِ فَصَلُّوا لأَنْفُسِهِمْ رَكْعَةً ثُمَّ سَلَّمُوا" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں نماز خوف پڑھائی، لوگوں نے دو صفیں بنا لیں، ایک صف نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اقتداء میں کھڑی ہو گئی اور دوسری دشمن کے مقابلے میں کھڑی ہو گئی، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان لوگوں کو ایک رکعت پڑھائی، پھر دوسرے لوگ ان کی جگہ آ کر کھڑے ہو گئے اور یہ لوگ دشمن کے مقابلے میں چلے گئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں ایک رکعت پڑھائی اور پھر سلام پھیر دیا، پھر یہ لوگ کھڑے ہوئے اور انہوں نے اپنی نماز مکمل کر کے سلام پھیرا، پھر یہ لوگ گئے اور پہلے والے لوگوں کی جگہ دشمن کے مقابلے میں کھڑے ہو گئے، پہلے والے لوگ اس جگہ واپس آئے، انہوں نے ایک رکعت خود ادا کی اور سلام پھیر لیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْعِيدَيْنِ/حدیث: 1784]
← Previous Hadith (1759) Back to Bab Next Hadith → (1761)