☽ 3 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Daraqutni

Hadith No.: 1753
Books← Sunan Daraqutni← Chapters← Bab← Hadith No. 1753
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ ، وَأَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، الثَّوْرِيُّ ، مَنْصُورٍ ، مُجَاهِدٍ ، أَبِي عَيَّاشٍ الزُّرَقِيِّ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ ، وَأَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ وَاللَّفْظُ لَهُ، قَالا: نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، ثنا الثَّوْرِيُّ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ أَبِي عَيَّاشٍ الزُّرَقِيِّ ، قَالَ:" كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعُسْفَانَ، فَاسْتَقْبَلَنَا الْمُشْرِكُونَ عَلَيْهِمْ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ وَهُمْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ فَصَلَّى بِنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ، فَقَالُوا: قَدْ كَانُوا عَلَى حَالٍ لَوْ أَصَبْنَا غِرَّتَهُمْ، ثُمَّ قَالُوا: تَأْتِي عَلَيْهِمُ الآنَ صَلاةٌ هِيَ أَحَبُّ إِلَيْهِمْ مِنْ أَبْنَائِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ، قَالَ: فَنَزَلَ جَبْرَائِيلُ بِهَذِهِ الآيَةِ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ: وَإِذَا كُنْتَ فِيهِمْ فَأَقَمْتَ لَهُمُ الصَّلاةَ سورة النساء آية 102، قَالَ: فَحَضَرَتِ الصَّلاةُ فَأَمَرَهُمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخَذُوا السِّلاحَ فَصَفَّنَا خَلْفَهُ صَفَّيْنِ، قَالَ: ثُمَّ رَكَعَ وَرَكَعْنَا جَمِيعًا، قَالَ: ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَرَفَعْنَا جَمِيعًا، قَالَ: ثُمَّ سَجَدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالصَّفِّ الَّذِي يَلِيهِ، قَالَ: وَالآخَرُونَ قِيَامٌ يَحْرُسُونَهُمْ، فَلَمَّا سَجَدُوا وَقَامُوا جَلَسَ الآخَرُونَ فَسَجَدُوا فِي مَكَانِهِمْ، قَالَ: ثُمَّ تَقَدَّمَ هَؤُلاءِ إِلَى مَصَافِّ هَؤُلاءِ وَجَاءَ هَؤُلاءِ إِلَى مَصَافِّ هَؤُلاءِ، قَالَ: ثُمَّ رَكَعَ فَرَكَعُوا جَمِيعًا، ثُمَّ رَفَعَ فَرَفَعُوا جَمِيعًا، ثُمَّ سَجَدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالصَّفُّ الَّذِي يَلِيهِ وَالآخَرُونَ قِيَامٌ يَحْرُسُونَهُمْ، فَلَمَّا جَلَسَ الآخَرُونَ سَجَدُوا، ثُمَّ سَلَّمَ عَلَيْهِمْ، قَالَ: فَصَلاهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّتَيْنِ مَرَّةً بِعُسْفَانَ وَمَرَّةً فِي أَرْضِ بَنِي سُلَيْمٍ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوعیاش زرقی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ اس عسفان کے مقام پر موجود تھے، مشرکین ہمارے سامنے آئے، ان کے امیر خالد بن ولید تھے، وہ مشرکین ہمارے اور قبلہ کے درمیان میں آ گئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں ظہر کی نماز پڑھائی، ان مشرکین نے کہا: ”یہ اس وقت ایسی حالت میں ہیں، اگر ہم ان لوگوں پر ان کی غفلت کی حالت میں حملہ کر دیں (تو یہ مناسب ہو گا)، ان لوگوں کی نماز کا وقت ہو گیا ہے جو ان کے نزدیک ان کی اولاد اور ان کی اپنی جانوں سے زیادہ محبوب ہے۔“ تو جبرائیل علیہ السلام ظہر اور عصر کے درمیانی وقت میں یہ آیت لے کر حاضر ہوئے: ”اور جب تم ان کے درمیان موجودہوتوا نہیں نماز پڑھاؤ۔“ جب نماز کا وقت ہوا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم کے تحت لوگوں نے اپنے ہتھیار سنبھال لیے، ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اقتداء میں دو صفیں قائم کر لیں، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم رکوع میں گئے، تو ہم سب بھی رکوع میں چلے گئے، پھر آپ نے اپنا سر مبارک اٹھایا، تو ہم سب نے بھی سر اٹھا لیے، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سمیت وہ صف سجدے میں چلی گئی جو آپ کے قریب موجود تھی، جبکہ دوسری صف کے لوگ کھڑے رہ کر ان کی حفاظت کرتے رہے، جب ان پہلی صف والوں نے سجدہ کر لیا اور پھر کھڑے ہوئے، تو پیچھے کی صف کے لوگ سجدے میں چلے گئے، پھر پیچھے کی صف والے آگے کی صف والوں کی جگہ آ گئے اور آگے والے پیچھے والوں کی جگہ چلے گئے، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم رکوع میں گئے، تو ان کے ساتھ سب لوگوں نے رکوع کیا، پھر آپ نے سر اٹھایا، تو سب لوگوں نے سر اٹھایا، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ اس صف نے سجدہ کیا جو آپ کے قریب موجود تھی، دوسری صف والے کھڑے ہو کر ان کی حفاظت کرتے رہے، پھر جب وہ لوگ بیٹھ گئے، تو دوسری صف والوں نے سجدہ کیا، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سب لوگوں سمیت سلام پھیرا۔ راوی کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس طرح دو مرتبہ نماز پڑھائی، ایک مرتبہ عسفان میں اور ایک مرتبہ بنو سلیم کے علاقے میں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْعِيدَيْنِ/حدیث: 1777]
← Previous Hadith (1752) Back to Bab Next Hadith → (1754)