☽ 3 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Daraqutni

Hadith No.: 1750
Books← Sunan Daraqutni← Chapters← Bab← Hadith No. 1750
ابْنُ صَاعِدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي حَزْمٍ الْقُطَعِيُّ ، وَالْجَرَّاحُ بْنُ مَخْلَدٍ ، الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْبَاهِلِيُّ ، بِشْرُ بْنُ عُمَرَ ، وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ ، النُّعْمَانِ بْنِ رَاشِدٍ ، الزُّهْرِيِّ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي حَزْمٍ الْقُطَعِيُّ ، وَالْجَرَّاحُ بْنُ مَخْلَدٍ . ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْبَاهِلِيُّ ، قَالُوا: ثنا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ ، ثنا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ رَاشِدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِصَلاةِ الْخَوْفِ، فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقُمْنَا خَلْفَهُ صَفَّيْنِ، وَكَبَّرَ وَرَكَعَ، وَرَكَعْنَا جَمِيعًا الصَّفَّانِ كِلاهُمَا، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ، ثُمَّ خَرَّ سَاجِدًا وَسَجَدَ الصَّفُّ الَّذِي يَلِيهِ وَثَبَتَ الآخَرُونَ قِيَامًا يَحْرُسُونَ إِخْوَانَهُمْ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ سُجُودِهِ وَقَامَ خَرَّ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ سُجُودًا فَسَجَدُوا سَجْدَتَيْنِ ثُمَّ قَامُوا فَتَأَخَّرَ الصَّفُّ الْمُقَدَّمُ الَّذِي يَلِيهِ وَتَقَدَّمَ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ فَرَكَعَ وَرَكَعُوا جَمِيعًا، وَسَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالصَّفُّ الَّذِي يَلِيهِ، وَثَبَتَ الآخَرُونَ قِيَامًا يَحْرُسُونَ إِخْوَانَهُمْ، فَلَمَّا قَعَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَّ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ سُجُودًا فَسَجَدُوا، ثُمَّ سَلَّمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں نماز خوف ادا کرنے کا حکم دیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کھڑے ہوئے، ہم آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اقتداء میں دو صفوں میں کھڑے ہوئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تکبیر کہی اور رکوع میں گئے، ہم بھی سب لوگ دونوں صفیں رکوع میں چلے گئے، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنا سر مبارک اٹھایا اور سجدے میں چلے گئے، تو وہ صف سجدے میں چلی گئی جو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے قریب تھی اور دوسرے لوگ اپنی جگہ پر کھڑے رہے اور اپنے بھائیوں کی حفاظت کرتے رہے، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سجدے سے فارغ ہوئے، تو پیچھے والی صف سجدے میں گئی، انہوں نے دو سجدے کیے، پھر یہ لوگ کھڑے ہو گئے، پھر وہ صف پیچھے ہٹ گئی جو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس تھی اور پیچھے والی صف آگے آ گئی، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم رکوع میں گئے، تو یہ سب لوگ بھی رکوع میں گئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سجدے میں گئے، تو جو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے قریب صف تھی، وہ لوگ سجدے میں چلے گئے اور دوسرے لوگ کھڑے ہوئے، اپنے بھائیوں کی حفاظت کرتے رہے، پھر جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بیٹھ گئے، تو پیچھے والی صف سجدے میں چلی گئی، ان لوگوں نے سجدہ کیا، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سلام پھیر دیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْعِيدَيْنِ/حدیث: 1774]
← Previous Hadith (1749) Back to Bab Next Hadith → (1751)