أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، مُحَمَّدُ بْنُ مُصَفًّى ، وَعَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ ، مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ ، الزُّبَيْدِيُّ ، الزُّهْرِيِّ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُصَفًّى ، وَعَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ ، قَالا: نا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ ، ثنا الزُّبَيْدِيُّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" قَامَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَامَ النَّاسُ مَعَهُ وَكَبَّرَ وَكَبَّرُوا، ثُمَّ رَكَعَ وَرَكَعَ مَعَهُ أُنَاسٌ مِنْهُمْ، ثُمَّ سَجَدَ وَسَجَدُوا، ثُمَّ قَامَ فِي الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ وَتَأَخَّرَ الَّذِينَ سَجَدُوا مَعَهُ وَحَرَسُوا إِخْوَانَهُمْ، وَجَاءَتِ الطَّائِفَةُ الأُخْرَى فَرَكَعُوا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالنَّاسُ كُلُّهُمْ فِي الصَّلاةِ يُكَبِّرُونَ وَلَكِنْ يَحْرُسُ بَعْضُهُمْ بَعْضًا" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کھڑے ہوئے، لوگ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اقتداء میں کھڑے ہوئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تکبیر کہی، تو لوگوں نے بھی تکبیر کہی، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم رکوع میں گئے، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ ان میں سے کچھ لوگ رکوع میں چلے گئے، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سجدے میں گئے، تو وہ لوگ بھی سجدے میں گئے، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہوئے، تو وہ لوگ پیچھے ہٹ گئے، جنہوں نے آپ کے ہمراہ سجدہ کیا تھا اور وہ اپنے بھائیوں کی حفاظت کرنے لگے، پھر دوسرا گروہ آیا اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ ایک رکعت ادا کی، سب لوگ نماز میں تکبیر کہہ رہے تھے، لیکن اس کے ساتھ وہ ایک دوسرے کی حفاظت بھی کر رہے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْعِيدَيْنِ/حدیث: 1771]