عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْفَرَجِ ، مُحَمَّدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ ، مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ ، هُودُ بْنُ عَطَاءٍ ، أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَرَجِ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ ، ثنا مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ ، أنا هُودُ بْنُ عَطَاءٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: كَانَ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ يُعْجِبُنَا تَعَبُّدُهُ وَاجْتِهَادُهُ، فَذَكَرْنَاهُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِاسْمِهِ، وَوَصَفْنَاهُ بِصِفَتِهِ، فَبَيْنَمَا نَحْنُ كَذَلِكَ إِذَا طَلَعَ الرَّجُلُ فَقُلْنَا: هُوَ هَذَا، فَقَالَ:" إِنَّكُمْ لَتُخْبِرُونَ عَنْ رَجُلٍ عَلَى وَجْهِهِ سَفْعَةٌ مِنَ الشَّيْطَانِ"، فَأَقْبَلَ حَتَّى وَقَفَ عَلَيْهِمْ فَلَمْ يُسَلِّمْ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" نَشَدْتُكَ اللَّهَ، هَلْ قُلْتَ حِينَ وَقَفْتَ عَلَى الْمَجْلِسِ مَا فِي الْقَوْمِ أَحَدٌ أَفْضَلُ مِنِّي وَخَيْرٌ مِنِّي؟"، فَقَالَ: اللَّهُمَّ نَعَمْ، ثُمَّ دَخَلَ يُصَلِّي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ يَقْتُلُ الرَّجُلَ؟"، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا، فَدَخَلَ عَلَيْهِ فَوَجَدَهُ يُصَلِّي، فَقَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ، أُقْتَلُ رَجُلا يُصَلِّي، وَقَدْ" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ضَرْبِ الْمُصَلِّينَ"، فَخَرَجَ . وَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ایک شخص تھا، جس کی عبادت و ریاضت ہمیں بہت پسند تھی، ہم نے اس شخص کا تذکرہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کیا، ہم نے اس کا نام آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے لیا، لیکن آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اسے پہچان نہیں سکے، جب ہم نے اس کا حلیہ بیان کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پھر بھی اسے نہیں پہچان سکے، ابھی ہم اس شخص کا تذکرہ ہی کر رہے تھے کہ اسی دوران وہ شخص سامنے آ گیا، ہم نے عرض کی: یہ وہ شخص ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم مجھے ایک ایسے شخص کے بارے میں بتا رہے ہو، جس کے چہرے پر شیطان کا نشان ہے۔“ پھر وہ شخص آگے آیا اور ان لوگوں کے پاس آ کر ٹھہر گیا، اس نے سلام نہیں کیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”میں تمہیں اللہ کے نام کی قسم دے کر یہ کہتا ہوں کہ کیا تم نے ابھی، جب تم اس محفل کے پاس آ کر ٹھہرے ہو، یہ سوچا ہے، اس وقت ان حاضرین میں کوئی بھی شخص مجھ سے زیادہ فضیلت والا اور مجھ سے بہتر نہیں ہے؟“ اس شخص نے جواب دیا: ”اللہ جانتا ہے، ایسا ہی ہے۔“ پھر وہ شخص نماز پڑھنے لگا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”اسے کون قتل کرے گا؟“ سیدنا ابوبکر نے عرض کی: ”میں!“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اس کے پاس گئے، تو وہ نماز پڑھ رہا تھا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے یہ سوچا: ”سبحان اللہ! کیا میں ایسے شخص کو قتل کروں گا جو نماز ادا کر رہا ہے، حالانکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نمازیوں کو قتل کرنے سے منع کیا ہے۔“ پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ باہر آ گئے (اس کے بعد راوی نے مکمل حدیث ذکر کی ہے)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْعِيدَيْنِ/حدیث: 1756]