☽ 4 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Daraqutni

Hadith No.: 1592
Books← Sunan Daraqutni← Chapters← Bab← Hadith No. 1592
أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ الْمُقَوِّمُ ، أَبُو بَحْرٍ الْبَكْرَاوِيُّ ، سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، الْوَلِيدِ أَبِي بِشْرٍ ، طَلْحَةَ بْنِ نَافِعٍ يَعْنِي أَبَا سُفْيَانَ ، جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ
ثنا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، إِمْلاءً، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ الْمُقَوِّمُ ، ثنا أَبُو بَحْرٍ الْبَكْرَاوِيُّ ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنِ الْوَلِيدِ أَبِي بِشْرٍ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ نَافِعٍ يَعْنِي أَبَا سُفْيَانَ ، أنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ: جَاءَ سُلَيْكٌ الْغَطَفَانِيُّ، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَجَلَسَ قَبْلَ أَنْ يُصَلِّيَ، فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُصَلِّيَ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ بِوَجْهِهِ، فَقَالَ:" إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ إِلَى الْجُمُعَةِ وَالإِمَامُ يَخْطُبُ فَلْيُصَلِّ رَكْعَتَيْنِ يَتَجَوَّزُ فِيهِمَا" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا سلیک غطفانی رضی اللہ عنہ آئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس وقت جمعے کے دن خطبہ دے رہے تھے، وہ صاحب نماز ادا کرنے سے پہلے ہی بیٹھ گئے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں ہدایت کی کہ وہ دو رکعت ادا کریں، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنا چہرہ مبارک لوگوں کی طرف پھیرا اور ارشاد فرمایا: ”جب کوئی شخص جمعے کی نماز کے لیے آئے اور امام اس وقت خطبہ دے رہا ہو، تو اس شخص کو چاہیے کہ وہ دو رکعت ادا کر لے اور انہیں مختصر ادا کرے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابِ الْجُمُعَةِ/حدیث: 1610]
← Previous Hadith (1591) Back to Bab Next Hadith → (1593)