☽ 3 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Daraqutni

Hadith No.: 1540
Books← Sunan Daraqutni← Chapters← Bab← Hadith No. 1540
مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، أَبُو دَاوُدَ ، قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، جَرِيرٌ ، أَبِي جَنَابٍ ، مَغْرَاءَ الْعَبْدِيِّ ، عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، ثنا أَبُو دَاوُدَ ، ثنا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، ثنا جَرِيرٌ ، عَنْ أَبِي جَنَابٍ ، عَنْ مَغْرَاءَ الْعَبْدِيِّ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ سَمِعَ الْمُنَادِيَ فَلَمْ يَمْنَعْهُ مِنِ اتِّبَاعِهِ عُذْرٌ"، قَالُوا: وَمَا الْعُذْرُ؟ قَالَ:" خَوْفٌ أَوْ مَرَضٌ لَمْ يَقْبَلِ اللَّهُ مِنْهُ الصَّلاةَ الَّتِي صَلَّى" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”جو شخص اذان دینے والے کو سنے اور کوئی عذر اس کی بات ماننے (یعنی باجماعت نماز کے لیے جانے) میں رکاوٹ نہ ہو،“ لوگوں نے دریافت کیا: عذر سے کیا مراد ہے؟ آپ نے فرمایا: ”خوف یا بیماری،“ (نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:) ”تو اس شخص نے (اپنے گھر میں) جو نماز ادا کی ہے، اللہ اس کی وہ نماز قبول نہیں کرے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1557]
← Previous Hadith (1539) Back to Bab Next Hadith → (1541)