عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي سَمِينَةَ ، صَالِحُ بْنُ بَيَانٍ ، فُرَاتُ بْنُ السَّائِبِ ، مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي سَمِينَةَ ، ثنا صَالِحُ بْنُ بَيَانٍ ، ثنا فُرَاتُ بْنُ السَّائِبِ ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ خُذُوا زِينَتَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ سورة الأعراف آية 31، قَالَ: الصَّلاةُ فِي النَّعْلَيْنِ، وَقَدْ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نَعْلَيْهِ فَخَلَعَهُمَا فَخَلَعَ النَّاسُ، فَلَمَّا قَضَى الصَّلاةَ، قَالَ:" لِمَ خَلَعْتُمْ نِعَالَكُمْ؟"، قَالُوا: رَأَيْنَاكَ خَلَعْتَ فَخَلَعْنَا، قَالَ:" إِنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلامُ أَتَانِي، فَقَالَ: إِنَّ فِيهِمَا دَمُ حَلَمَةٍ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے): ”ہر نماز کے وقت زینت اختیار کرو۔“ وہ یہ فرماتے ہیں: اس سے مراد جوتے پہن کر نماز ادا کرنا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جوتے پہن کر نماز ادا کی، پھر آپ نے انہیں اتارا، تو لوگوں نے بھی اپنے جوتے اتار دیے۔ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نماز مکمل کر لی، تو آپ نے دریافت کیا: ”تم لوگوں نے اپنے جوتے کیوں اتارے ہیں؟“ لوگوں نے عرض کیا: ہم نے آپ کو دیکھا کہ آپ نے جوتے اتار دیے ہیں، تو ہم نے بھی اتار دیے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جبرائیل علیہ السلام میرے پاس آئے تھے اور انہوں نے یہ بتایا تھا کہ ان پر خون لگا ہوا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1487]