☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Daraqutni

Hadith No.: 1323
Books← Sunan Daraqutni← Chapters← Bab← Hadith No. 1323
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَبُو الأَزْهَرِ أَحْمَدُ بْنُ الأَزْهَرِ ، يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، أبِي ، ابْنِ إِسْحَاقَ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَارِثِ التَّيْمِيُّ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَبْدِ رَبِّهِ الأَنْصَارِيِّ ، أَبِي مَسْعُودٍ الأَنْصَارِيِّ عُقْبَةَ بْنِ عَمْرٍو
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا أَبُو الأَزْهَرِ أَحْمَدُ بْنُ الأَزْهَرِ ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، ثنا أبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ: وَحَدَّثَنِي فِي الصَّلاةِ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا الْمَرْءُ الْمُسْلِمُ صَلَّى عَلَيْهِ فِي صَلاتِهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَارِثِ التَّيْمِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَبْدِ رَبِّهِ الأَنْصَارِيِّ أَخِي بِالْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الأَنْصَارِيِّ عُقْبَةَ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: أَقْبَلَ رَجُلٌ حَتَّى جَلَسَ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ عِنْدَهُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَمَّا السَّلامُ عَلَيْكَ فَقَدْ عَرَفْنَاهُ، فَكَيْفَ نُصَلِّي عَلَيْكَ إِذَا نَحْنُ صَلَّيْنَا فِي صَلاتِنَا؟ قَالَ: فَصَمَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى أَحْبَبْنَا أَنَّ الرَّجُلَ لَمْ يَسْأَلْهُ، ثُمَّ قَالَ:" إِذَا صَلَّيْتُمْ عَلَيَّ فَقُولُوا: اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ النَّبِيِّ الأُمِّيِّ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ النَّبِيِّ الأُمِّيِّ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ" . هَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ مُتَّصِلٌ.
Translation: محمد محی الدین .
ابن اسحاق نامی راوی نے یہ بات نقل کی ہے: انہوں نے نماز میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر درود بھیجنے کے بارے میں مجھے یہ حدیث سنائی ہے، جب کوئی مسلمان شخص نماز کے دوران نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر درود بھیجتا ہے۔ (ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں) سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص آیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے آ کر بیٹھ گیا، ہم اس وقت آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے آس پاس موجود تھے، اس شخص نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ پر سلام بھیجنے کے طریقے سے تو ہم واقف ہو چکے ہیں، جب ہم نماز پڑھ رہے ہوتے ہیں، تو اس دوران آپ پر درود کیسے بھیجیں؟ راوی بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خاموش رہے، یہاں تک کہ ہم نے یہ آرزو کی کہ اس شخص نے آپ سے یہ سوال نہ کیا ہوتا، لیکن پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم مجھ پر درود بھیجنا چاہو، تو یہ پڑھو: اے اللہ! تو محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر درود نازل کر، جو امی ہیں اور محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی آل پر بھی (درود نازل کر)، جس طرح تو نے سیدنا ابراہیم اور سیدنا ابراہیم کی آل پر درود نازل کیا تھا، اور محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ، جو امی نبی ہیں اور محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی آل پر برکتیں نازل کر، جس طرح تو نے سیدنا ابراہیم اور سیدنا ابراہیم کی آل پر برکتیں نازل کیں، بیشک تو لائق حمد اور بزرگی کا مالک ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1339]
← Previous Hadith (1322) Back to Bab Next Hadith → (1324)