أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ زَاجٌ ، النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، أَبِي الأَحْوَصِ ، عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ زَاجٌ ، ثنا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي الأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِقَوْمٍ كَانُوا يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ فَيَجْهَرُونَ بِهِ:" خَلَطْتُمْ عَلَيَّ الْقُرْآنَ"، وَكُنَّا نُسَلِّمُ فِي الصَّلاةِ، فَقِيلَ لَنَا:" إِنَّ فِي الصَّلاةِ شُغْلا" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حاضرین سے فرمایا جو (آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اقتداء میں) بلند آواز میں قراءت کر رہے تھے: ”تم نے میرے لیے تلاوت کرنا مشکل کر دیا۔“ (سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:) پہلے ہم نماز میں سلام کا جواب دے دیا کرتے تھے، پھر ہمیں یہ بتایا گیا: ”نماز ایک مشغولیت ہے (اس لیے نماز کے درمیان کوئی بات چیت یا کلام نہ کیا جائے)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1290]