مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، أَبُو زُرْعَةَ الدِّمَشْقِيُّ ، يَحْيَى بْنُ يُوسُفَ الزِّمِّيُّ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو الرَّقِّيُّ ، أَيُّوبَ ، أَبِي قِلابَةَ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، ثنا أَبُو زُرْعَةَ الدِّمَشْقِيُّ ، ثنا يَحْيَى بْنُ يُوسُفَ الزِّمِّيُّ ، ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو الرَّقِّيُّ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِأَصْحَابِهِ، فَلَمَّا قَضَى صَلاتَهُ أَقْبَلَ عَلَيْهِمْ بِوَجْهِهِ، فَقَالَ:" أَتَقْرَءُونَ فِي صَلاتِكُمْ وَالإِمَامُ يَقْرَأُ؟"، فَسَكَتُوا، قَالَهَا ثَلاثًا. فَقَالَ قَائِلٌ أَوْ قَائِلُونَ: إِنَّا لَنَفْعَلُ، قَالَ:" فَلا تَفْعَلُوا وَلْيَقْرَأْ أَحَدُكُمْ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ فِي نَفْسِهِ". لَفْظُ حَدِيثِ الْفَارِسِيِّ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے اصحاب کو نماز پڑھائی، جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز پڑھ کر فارغ ہوئے، تو آپ نے ان کی طرف رخ کر کے ارشاد فرمایا: ”کیا تم لوگ نماز کے دوران قراءت کر رہے تھے جب کہ امام قراءت کر رہا تھا؟“ لوگ خاموش رہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات تین مرتبہ ارشاد فرمائی، تو ایک صاحب بولے: چند حضرات نے یہ بات بیان کی ہے: ہم نے ایسا ہی کیا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم ایسا نہ کیا کرو، تم لوگ دل میں سورة الفاتحہ پڑھ لیا کرو۔“ یہ الفاظ فارسی نامی راوی کے ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1288]