الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ ، هُشَيْمٌ ، مَنْصُورُ بْنُ زَاذَانَ ، الْوَلِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، أَبِي الصِّدِّيقِ النَّاجِيِّ ، أَبِي سَعِيدٍ
حَدَّثَنَا الْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ ، ثنا هُشَيْمٌ ، ثنا مَنْصُورُ بْنُ زَاذَانَ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ أَبِي الصِّدِّيقِ النَّاجِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ:" كُنَّا نَحْزُرُ قِيَامَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ، فَحَزَرْنَا قِيَامَهُ فِي الظُّهْرِ قَدْرَ ثَلاثِينَ آيَةً قَدْرَ سُورَةِ السَّجْدَةِ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الأُولَيَيْنِ، وَفِي الأُخْرَيَيْنِ عَلَى النِّصْفِ مِنْ ذَلِكَ، وَحَزَرْنَا قِيَامَهُ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الأُولَيَيْنِ فِي الْعَصْرِ عَلَى قَدْرِ الأُخْرَيَيْنِ مِنَ الظُّهْرِ، وَحَزَرْنَا قِيَامَهُ فِي الأُخْرَيَيْنِ مِنَ الْعَصْرِ عَلَى النِّصْفِ مِنْ ذَلِكَ" . هَذَا ثَابِتٌ صَحِيحٌ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ظہر اور عصر کی نماز میں قیام کا اندازہ لگایا، تو ہم نے یہ اندازہ لگایا کہ ظہر کی نماز میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا قیام اتنا طویل ہوتا ہے جتنی دیر میں تیس آیات تلاوت کی جا سکتی ہیں، یعنی جتنی سورة السجدة بڑی ہے۔ یہ اندازہ پہلی دو رکعتوں کے بارے میں تھا، جبکہ آخری دو رکعتوں میں اس سے نصف ہوتا تھا۔ اسی طرح ہم نے عصر کی پہلی دو رکعتوں میں آپ کے قیام کا اندازہ لگایا، تو وہ ظہر کی آخری دو رکعتوں جتنا ہوتا تھا، اور ہم نے عصر کی آخری دو رکعتوں میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے قیام کا اندازہ لگایا، تو وہ اس کے نصف ہوتا تھا۔ یہ روایت ثابت اور صحیح ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1278]