☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Daraqutni

Hadith No.: 1221
Books← Sunan Daraqutni← Chapters← Bab← Hadith No. 1221
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَدَّادٍ ، أَبِي الْوَلِيدِ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَدَّادٍ ، عَنْ أَبِي الْوَلِيدِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ رَجُلا قَرَأَ خَلْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ فَأَوْمَأَ إِلَيْهِ رَجُلٌ فَنَهَاهُ، فَلَمَّا انْصَرَفَ، قَالَ: أَتَنْهَانِي أَنْ أَقْرَأَ خَلْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَتَذَاكَرَا ذَلِكَ حَتَّى سَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ صَلَّى خَلْفَ الإِمَامِ فَإِنَّ قِرَاءَتَهُ لَهُ قِرَاءَةٌ" . أَبُو الْوَلِيدِ هَذَا مَجْهُولٌ، وَلَمْ يَذْكُرْ فِي هَذَا الإِسْنَادِ جَابِرًا غَيْرُ أَبِي حَنِيفَةَ، وَرَوَاهُ يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنْ أَبِي حَنِيفَةَ، وَالْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي عَائِشَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ، عَنْ جَابِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اقتداء میں ظہر اور عصر کی نماز میں قراءت کی، ایک دوسرے شخص نے اس کو اشارے سے روکا، جب وہ نماز پڑھ کر فارغ ہوا تو پہلا شخص بولا: ”کیا تم مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اقتداء میں قراءت کرنے سے روک رہے ہو؟“ ان دونوں کے درمیان بحث چھڑ گئی یہاں تک کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بھی اس بات کو سن لیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص امام کی اقتداء میں نماز ادا کر رہا ہو تو امام کی قراءت اس شخص کی قراءت شمار ہوتی ہے۔“ ابوالولید نامی راوی مجہول ہے۔ اس کی سند میں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے منقول ہونے کا ذکر صرف امام ابوحنیفہ نے کیا ہے۔ یہی روایت ایک اور سند کے حوالے سے بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1236]
← Previous Hadith (1220) Back to Bab Next Hadith → (1222)