ابْنُ صَاعِدٍ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدٍ ، عَمِّي ، أبِي ، ابْنِ إِسْحَاقَ ، مَكْحُولٌ
أَخْبَرَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدٍ ، ثنا عَمِّي ، ثنا أبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي مَكْحُولٌ بِهَذَا، وَقَالَ فِيهِ" إِنِّي لأَرَاكُمْ تَقْرَءُونَ خَلْفَ إِمَامِكُمْ إِذَا جَهَرَ"، قُلْنَا: أَجَلْ، وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذَا، قَالَ:" لا تَفْعَلُوا إِلا بِ أُمِّ الْقُرْآنِ فَإِنَّهُ لا صَلاةَ لِمَنْ لَمْ يَقْرَأْ بِهَا".
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ہمراہ منقول ہیں تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’میرا خیال ہے تم لوگ اپنے امام کے پیچھے قراءت کرتے ہو جب وہ بلند آواز سے قراءت کر رہا ہوتا ہے۔‘“ ہم نے عرض کی: ”جی ہاں، یا رسول اللہ! اللہ کی قسم ہم تیزی سے پڑھ لیتے ہیں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم ایسا نہ کیا کرو البتہ سورہ فاتحہ پڑھ لیا کرو کیونکہ جو شخص اسے نہیں پڑھتا اس کی نماز نہیں ہوتی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1216]