أَبُو بَكْرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، الْمُؤَمَّلُ بْنُ هِشَامٍ ، إِسْمَاعِيلُ هُوَ ابْنُ عُلَيَّةَ ، مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، مَكْحُولٍ ، مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ الأَنْصَارِيِّ ، عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ
ثنا أَبُو بَكْرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، ثنا الْمُؤَمَّلُ بْنُ هِشَامٍ ، وَحَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ هُوَ ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ الأَنْصَارِيِّ ، وَكَانَ يَسْكُنُ إِيلِيَا، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصُّبْحَ فَثَقُلَتْ عَلَيْهِ الْقِرَاءَةُ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ:" إِنِّي لأَرَاكُمْ تَقْرَءُونَ مِنْ وَرَاءِ إِمَامِكُمْ"، قَالَ: قُلْنَا: أَجَلْ، وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذَا، قَالَ:" فَلا تَفْعَلُوا إِلا بِ أُمِّ الْقُرْآنِ، فَإِنَّهُ لا صَلاةَ لِمَنْ لَمْ يَقْرَأْ بِهَا" . هَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا محمود بن ربیع انصاری جو ایلیاء میں قیام پذیر تھے وہ سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے صبح کی نماز ادا کی آپ کو قراءت کرنے میں کچھ دشواری محسوس ہوئی جب آپ نماز پڑھ کر فارغ ہوئے تو آپ نے فرمایا: ”میرا خیال ہے تم لوگ اپنے امام کے پیچھے قراءت کر رہے تھے۔“ راوی کہتے ہیں: ہم نے عرض کیا: ”اللہ کی قسم یا رسول اللہ! ایسا ہی ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم ایسا نہ کیا کرو البتہ سورہ فاتحہ پڑھ لیا کرو چونکہ جو شخص اسے نہیں پڑھتا اس کی نماز (کامل) نہیں ہوتی۔“ یہ سند ’حسن‘ ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1213]