☽ 4 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Daraqutni

Hadith No.: 1153
Books← Sunan Daraqutni← Chapters← Bab← Hadith No. 1153
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، أبِي ، وَشُعَيْبُ بْنُ اللَّيْثِ ، اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ ، سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلالٍ ، نُعَيْمٍ الْمُجْمِرِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، حَدَّثَنَا أبِي ، وَشُعَيْبُ بْنُ اللَّيْثِ ، قَالا: أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلالٍ ، عَنْ نُعَيْمٍ الْمُجْمِرِ ، أنَّهُ قَالَ:" صَلَّيْتُ وَرَاءَ أَبِي هُرَيْرَةَ فَقَرَأَ: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، ثُمَّ قَرَأَ بِأُمِّ الْقُرْآنِ حَتَّى بَلَغَ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَ، قَالَ: آمِينَ، وَقَالَ النَّاسُ: آمِينَ، وَيَقُولُ كُلَّمَا سَجَدَ: اللَّهُ أَكْبَرُ وَإِذَا قَامَ مِنَ الْجُلُوسِ مِنَ اثْنَتَيْنِ، قَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ، ثُمَّ يَقُولُ إِذَا سَلَّمَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنِّي لأَشْبَهُكُمْ صَلاةً بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" . هَذَا صَحِيحٌ وَرُوَاتُهُ كُلُّهُمْ ثِقَاتٌ.
Translation: محمد محی الدین .
نعیم بن عبداللہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں نماز ادا کی۔ انہوں نے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھی، پھر سورۃ فاتحہ پڑھی، یہاں تک کہ اس آیت تک پہنچے: ”غیر المغضوب علیھم ولا الضالین“، پھر انہوں نے آمین کہا۔ لوگوں نے بھی آمین کہا۔ وہ جب بھی سجدے میں جاتے، تو اللہ اکبر کہتے ہوئے جاتے اور جب دو رکعت کے بعد اٹھتے، تو اللہ اکبر کہتے ہوئے اٹھتے۔ پھر جب انہوں نے سلام پھیرا، تو یہ ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم، جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، میں تم سب کے مقابلے میں زیادہ بہتر طور پر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے طریقے کے مطابق نماز ادا کرتا ہوں۔“ (امام دار قطنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں) یہ حدیث مستند ہے، اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1168]
← Previous Hadith (1152) Back to Bab Next Hadith → (1154)