هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، هِشَامُ بْنُ سَعِيدٍ الطَّالْقَانِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْمُهَاجِرِ الأَنْصَارِيُّ ، عَقِيلُ بْنُ شَبِيبٍ ، أَبِي وَهْبٍ الْجُشَمِيِّ
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ سَعِيدٍ الطَّالْقَانِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُهَاجِرِ الأَنْصَارِيُّ، حَدَّثَنِي عَقِيلُ بْنُ شَبِيبٍ، عَنْ أَبِي وَهْبٍ الْجُشَمِيِّ، وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" عَلَيْكُمْ بِكُلِّ كُمَيْتٍ أَغَرَّ مُحَجَّلٍ أَوْ أَشْقَرَ أَغَرَّ مُحَجَّلٍ أَوْ أَدْهَمَ أَغَرَّ مُحَجَّلٍ".
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
ابو وہب جشمی سے روایت ہے اور انہیں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی صحبت حاصل تھی، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے اوپر ہر چتکبرے سفید پیشانی اور سفید ہاتھ پاؤں کے یا سرخ سفید پیشانی اور سفید ہاتھ پاؤں کے یا کالے سفید پیشانی اور سفید ہاتھ پاؤں کے گھوڑے کو لازم پکڑو“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْجِهَادِ/حدیث: 2543]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«سنن النسائی/الخیل 2 (3595)، و یأتي برقم (2553)، (تحفة الأشراف: 15519)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/345) (حسن)» (اس میں عقیل مجہول راوی ہیں صرف ابن حبان نے توثیق کی ہے اور حدیث کو اپنی صحیح میں روایت کیا ہے، لیکن جابر کی حدیث سے جو مسند احمد (3؍352) میں ہے یہ حدیث حسن کے درجہ میں ہے) ملاحظہ ہو:صحیح ابی داود (7؍306)
قال الشيخ زبير على زئي
ضعيف
إسناده ضعيف
نسائي (3595)
عقيل بن شبيب مجهول (تق : 4660)
ولبعض الحديث شاهد حسن عند الترمذي (1696،1697) و ابن ماجه (2789)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 93
الحكم: ضعيف