☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب فِي نِكَاحِ الْمُتْعَةِ
Sunan Abi Dawud
Books← Sunan Abi Dawud← کتاب: نکاح کے احکام و مسائل← باب فِي نِكَاحِ الْمُتْعَةِ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 2
Hadith No.: 2072 Sunan Abi Dawud
مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ ، عَبْدُ الْوَارِثِ ، إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ ، الزُّهْرِيِّ ، رَبِيعُ بْنُ سَبْرَةَ ، أَبِي
حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، قَالَ:" كُنَّا عِنْدَ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ فَتَذَاكَرْنَا مُتْعَةَ النِّسَاءِ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ: رَبِيعُ بْنُ سَبْرَةَ: أَشْهَدُ عَلَى أَبِي أَنَّهُ حَدَّثَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْهَا فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ".
Translation: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
ابن شہاب زہری کہتے ہیں کہ ہم عمر بن عبدالعزیز کے پاس تھے تو عورتوں سے نکاح متعہ ۱؎ کا ذکر ہم میں چل پڑا، تو ان میں سے ایک آدمی نے جس کا نام ربیعہ بن سبرہ تھا کہا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ میرے والد نے بیان کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر متعہ سے منع کر دیا ہے ۲؎۔ [سنن ابي داود/كِتَاب النِّكَاحِ/حدیث: 2072]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«‏‏‏‏صحیح مسلم/النکاح 3 (1406)، سنن النسائی/النکاح 71 (3370)، سنن ابن ماجہ/النکاح 44 (1962)، (تحفة الأشراف: 3809)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/404، 405)، سنن الدارمی/النکاح 16 (2242)» ‏‏‏‏ (حجة الوداع کا لفظ شاذ ہے صحیح مسلم میں فتح مکہ ہے، اور یہی صحیح ہے)
وضاحت
۱؎: متعین مدت کے لئے نکاح کرنے کو نکاح متعہ کہتے ہیں۔
۲؎: یہ نکاح کئی بار حلال ہوا پھر آخر میں حرام ہو گیا، اور اب اس کی حرمت قیامت تک کے لئے ہے، ائمہ اسلام اور علماء سنت کا یہی مذہب ہے۔
قال الشيخ الألباني
شاذ والمحفوظ زمن الفتح
قال الشيخ زبير على زئي
ضعيف
ضعيف لشذوذه
رجاله ثقات ولكنه شاذ مخالف لما رواه الثقات،والصواب :’’ نهي عنھا في عام الفتح ‘‘ كما رواه مسلم (1406)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 78
Grade: شاذ والمحفوظ زمن الفتح
Hadith No.: 2073 Sunan Abi Dawud
مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ فَارِسٍ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، مَعْمَرٌ ، الزُّهْرِيِّ ، رَبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ فَارِسٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ رَبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" حَرَّمَ مُتْعَةَ النِّسَاءِ".
Translation: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
سبرہ بن معبد جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عورتوں سے نکاح متعہ کو حرام قرار دیا ہے۔ [سنن ابي داود/كِتَاب النِّكَاحِ/حدیث: 2073]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«‏‏‏‏انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 3809) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني
صحيح م وزاد زمن الفتح
قال الشيخ زبير على زئي
صحيح مسلم (1406)
Grade: صحيح م وزاد زمن الفتح