نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، سُفْيَانُ بْنُ حَبِيبٍ ، خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، أَبِي قِلَابَةَ ، أَبِي الْمَلِيحِ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ سُفْيَانُ بْنُ حَبِيبٍ: أَخَبَّرَنَا، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ شَهِدَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَمَنَ الْحُدَيْبِيَةِ فِي يَوْمِ جُمُعَةٍ، وَأَصَابَهُمْ مَطَرٌ لَمْ تَبْتَلَّ أَسْفَلُ نِعَالِهِمْ" فَأَمَرَهُمْ أَنْ يُصَلُّوا فِي رِحَالِهِمْ".
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
ابوملیح اپنے والد اسامہ بن عمیر ہزلی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس صلح حدیبیہ کے موقع پر جمعہ کے روز حاضر ہوئے وہاں ایسی بارش ہوئی تھی کہ ان کے جوتوں کے تلے بھی نہیں بھیگے تھے تو آپ نے انہیں اپنے اپنے ڈیروں میں نماز پڑھ لینے کا حکم دیا۔ [سنن ابي داود/تفرح أبواب الجمعة /حدیث: 1059]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 133) (صحیح)»
قال الشيخ زبير على زئي
صحيح
أخرجه ابن ماجه (936 وسنده صحيح) وانظر الحديث السابق (605)
الحكم: صحيح