بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
باب: حائضہ عورت مسجد سے کوئی چیز لے اس کے حکم کا بیان۔
Sunan Abi Dawud
کتب سنن ابو داؤد کتاب: طہارت کے مسائل باب: حائضہ عورت مسجد سے کوئی چیز لے اس کے حکم کا بیان۔
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 261 سنن ابو داؤد
مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ ، أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْأَعْمَشِ ، ثَابِتِ بْنِ عُبَيْدٍ ، الْقَاسِمِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" نَاوِلِينِي الْخُمْرَةَ مِنَ الْمَسْجِدِ، فَقُلْتُ: إِنِّي حَائِضٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ حَيْضَتَكِ لَيْسَتْ فِي يَدِكِ".
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: مسجد سے چٹائی اٹھا کر مجھے دو، تو میں نے عرض کیا: میں حائضہ ہوں، اس پر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تمہارا حیض تمہارے ہاتھ میں نہیں ہے۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 261]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«‏‏‏‏صحیح مسلم/الحیض 2 (298)، سنن الترمذی/الطھارة 101 (134)، سنن النسائی/الطھارة 173 (272)، والحیض 18 (384)، (تحفة الأشراف: 17446)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/الطھارة 120 (632)، مسند احمد (6/45، 101، 112، 114، 173، 214، 229، 245) سنن الدارمی/الطھارة 81 (798) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني
صحيح
قال الشيخ زبير على زئي
صحيح مسلم (298)
الحكم: صحيح