بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن ابو داؤد

حدیث نمبر: 72 — باب: کتے کے جھوٹے سے وضو کے حکم کا بیان۔
کتب سنن ابو داؤد کتاب: طہارت کے مسائل باب: کتے کے جھوٹے سے وضو کے حکم کا بیان۔ حدیث 72
مُسَدَّدٌ ، الْمُعْتَمِرُ يَعْنِي ابْنَ سُلَيْمَانَ ، مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، أَيُّوبَ ، مُحَمَّدٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ يَعْنِي ابْنَ سُلَيْمَانَ. ح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، جَمِيعًا عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، بِمَعْنَاهُ وَلَمْ يَرْفَعَاهُ، وَزَادَ: وَإِذَا وَلَغَ الْهِرُّ غُسِلَ مَرَّةً.
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
محمد (ابن سیرین) ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اسی مفہوم کی حدیث روایت کرتے ہیں، لیکن ان دونوں (حماد بن زید اور معتمر) نے اس حدیث کو مرفوعاً نقل نہیں کیا ہے، اور اس میں اتنا اضافہ ہے کہ: جب بلی کسی برتن میں منہ ڈال دے تو ایک بار دھویا جائے گا۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 72]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«‏‏‏‏حدیث محمد بن عبید تفرد بہ أبو داود، تحفة الأشراف (14426)، وحدیث مسدد أخرجہ: سنن الترمذی/الطہارة 68 (91)، تحفة الأشراف(14426،14451)، وقد أخرجہ:حم (2/489) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني
صحيح موقوف
قال الشيخ زبير على زئي
إسناده صحيح
الحكم: صحيح موقوف
← پچھلی حدیث (71) باب پر واپس اگلی حدیث (73) →