حَفْصُ بْنُ عُمَرَ ، شُعْبَةُ ، قَتَادَةَ ، عُقْبَةَ بْنِ صُهْبَانَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ , حَدَّثَنَا شُعْبَةُ , عَنْ قَتَادَةَ , عَنْ عُقْبَةَ بْنِ صُهْبَانَ , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ , قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْخَذْفِ , قَالَ: إِنَّهُ لَا يَصِيدُ صَيْدًا وَلَا يَنْكَأُ عَدُوًّا , وَإِنَّمَا يَفْقَأُ الْعَيْنَ وَيَكْسِرُ السِّنَّ".
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے (کھیل کود اور ہنسی مذاق میں) ایک دوسرے کو کنکریاں مارنے سے منع فرمایا ہے، آپ نے فرمایا: ”نہ تو یہ کسی شکار کا شکار کرتی ہے، نہ کسی دشمن کو گھائل کرتی ہے۔ یہ تو صرف آنکھ پھوڑ سکتی ہے اور دانت توڑ سکتی ہے“۔ [سنن ابي داود/أبواب السلام /حدیث: 5270]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«صحیح البخاری/تفسیر سورة الفتح 5 (4841)، الذبائح 5 (5479)، الأدب 122 (6220)، صحیح مسلم/الذبائح 10 (1954)، سنن ابن ماجہ/الصید 11 (3227)، (تحفة الأشراف: 9663)، وقد أخرجہ: سنن النسائی/القسامة 33 (4819)، مسند احمد (4/86، 5/46، 54، 55، 56، 57) (صحیح)»
قال الشيخ زبير على زئي
صحيح بخاري (6220) صحيح مسلم (1954)
الحكم: صحيح