بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن ابو داؤد

حدیث نمبر: 4971 — باب: بات چیت میں توریہ (اشارہ کنایہ) کا بیان۔
کتب سنن ابو داؤد کتاب: آداب و اخلاق کا بیان باب: بات چیت میں توریہ (اشارہ کنایہ) کا بیان۔ حدیث 4971
حدیث نمبر: 4971 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ الْحَضْرَمِيُّ ، بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، ضُبَارَةَ بْنِ مَالِكٍ الْحَضْرَمِيِّ ، أَبِيهِ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ ، أَبِيهِ ، سُفْيَانَ بْنِ أَسِيدٍ الْحَضْرَمِيِّ
حَدَّثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ الْحَضْرَمِيُّ إِمَامُ مَسْجِدِ حِمْصَ، حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، عَنْ ضُبَارَةَ بْنِ مَالِكٍ الْحَضْرَمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ أَسِيدٍ الْحَضْرَمِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" كَبُرَتْ خِيَانَةً أَنْ تُحَدِّثَ أَخَاكَ حَدِيثًا هُوَ لَكَ بِهِ مُصَدِّقٌ، وَأَنْتَ لَهُ بِهِ كَاذِبٌ".
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
سفیان بن اسید حضرمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے سنا: یہ بہت بڑی خیانت ہے کہ تم اپنے بھائی سے ایسی بات بیان کرو جسے وہ تو سچ جانے اور تم خود اس سے جھوٹ کہو۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْأَدَبِ/حدیث: 4971]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 4475) (ضعیف)» ‏‏‏‏
وضاحت
۱؎: تعریض یا توریہ ایسے لفظ کے اطلاق کا نام ہے جس کا ایک ظاہری معنی ہوا، اور متکلم اس ظاہری معنیٰ کے خلاف ایک دوسرا معنی مراد لے رہا ہو جس کا وہ لفظ محتمل ہو، یہ ایک طرح سے مخاطب کو دھوکہ میں ڈالنا ہے اسی وجہ سے جب تک کوئی شرعی مصلحت یا کوئی ایسی حاجت نہ ہو کہ اس کے بغیر کوئی اور چارہ کار نہ ہو ایسا کرنا صحیح نہیں۔
قال الشيخ الألباني
ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي
ضعيف
إسناده ضعيف
ضبارة وأبوه : مجهولان (تقدم : 430،و أبوه مالك بن أبي سليك مجهول كما في التقريب :6441)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 173
الحكم: ضعيف
← پچھلی حدیث (4970) باب پر واپس اگلی حدیث (4972) →