أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، شُعْبَةَ ، عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ ، سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ ، الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، أخبرنا شُعْبَةَ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ، عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّ الْمُسْلِمَ إِذَا سُئِلَ فِي الْقَبْرِ، فَشَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَلِكَ قَوْلُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ:يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ سورة إبراهيم آية 27".
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
براء بن عازب رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان سے جب قبر میں سوال ہوتا ہے اور وہ گواہی دیتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اللہ کے رسول ہیں“۔ تو یہی مراد ہے اللہ کے قول «يثبت الله الذين آمنوا بالقول الثابت» ”اللہ ایمان والوں کو پکی بات کے ساتھ مضبوط کرتا ہے“ (سورۃ ابراہیم: ۲۷) سے۔ [سنن ابي داود/كِتَاب السُّنَّةِ/حدیث: 4750]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«صحیح البخاری/الجنائز 86 (3120)، وتفسیر سورة إبراہیم 2 (4699)، صحیح مسلم/الجنة 17 (2871)، سنن الترمذی/تفسیر سورة إبراہیم 15 (3120)، سنن النسائی/الجنائز 114 (2059)، سنن ابن ماجہ/الزھد 32 (4269)، (تحفة الأشراف: 1762)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/282، 291) (صحیح)»
قال الشيخ زبير على زئي
صحيح بخاري (4699) صحيح مسلم (2871)
الحكم: صحيح