بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن ابو داؤد

حدیث نمبر: 4736 — باب: قرآن کے کلام اللہ ہونے کا بیان۔
کتب سنن ابو داؤد کتاب: سنتوں کا بیان باب: قرآن کے کلام اللہ ہونے کا بیان۔ حدیث 4736
حدیث نمبر: 4736 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
إِسْمَاعِيل بْنُ عُمَرَ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى ، ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، مُجَالِدٍ ، عَامِرٍ يَعْنِي الشَّعْبِيَّ ، عَامِرِ بْنِ شَهْرٍ
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ عُمَرَ، أنبأنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى، أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنْ عَامِرٍ يَعْنِي الشَّعْبِيَّ، عَنْ عَامِرِ بْنِ شَهْرٍ، قَالَ:" كُنْتُ عِنْدَ النَّجَاشِيِّ، فَقَرَأَ ابْنٌ لَهُ آيَةً مِنَ الْإِنْجِيلِ، فَضَحِكْتُ، فَقَالَ: أَتَضْحَكُ مِنْ كَلَامِ اللَّهِ؟".
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
عامر بن شہر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نجاشی کے پاس تھا کہ ان کے ایک لڑکے نے انجیل کی ایک آیت پڑھی، تو میں ہنس پڑا انہوں نے کہا: کیا تم اللہ کے کلام پر ہنستے ہو؟ [سنن ابي داود/كِتَاب السُّنَّةِ/حدیث: 4736]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«‏‏‏‏تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 5044)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/428، 429، 4/260) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني
صحيح
قال الشيخ زبير على زئي
ضعيف
إسناده ضعيف
مجالد ضعيف
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 165
الحكم: صحيح
← پچھلی حدیث (4735) باب پر واپس اگلی حدیث (4737) →